نورپورتھل میں کمشنر برہم ہوگئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل نور پورتھل ضلع خوشاب کا اچانک دورہ کیا ۔ٹی ایچ کیو کے دورہ کے دوران بستر کے پرانے گدوں اور ادویات کے سٹور میں اےئر کنڈیشنر نہ ہونے پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو صحت کی مزید سہولیات کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے اراضی سنٹر نو ر پور تھل میں فراہم کر دہ سہولیات کاتفصیلا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے سائلین کی سہولیات کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔
;
نورپورتھل میں کمشنر برہم ہوگئے نورپورتھل میں کمشنر برہم ہوگئے Reviewed by Khushab News on 8:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.