دونوں حریف جنوری میں آمنے سامنے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار الیکشن ،روایتی حریف گروپو ں میں کشمکش تیز۔عہدہ صدارت کے لئے اظہر ہمدانی اور راؤ شہباز کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ متوقع۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کا انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی دو نوں روایتی حریف گروپوں میں اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے کشمکش تیز ہو گئی ہے۔ دونوں گروپوں کے اکابرین اپنے اُمیدواروں کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم میں مصروف ہیں۔ ملک حیات اُتراء گروپ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر کے عہدہ کے لئے سید اظہر عباس ہمدانی ایڈووکیٹ، نائب صدر کے عہدہ کے لئے ملک نواز حیات اعوان، جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے رانا محمد اعظم خان اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے عظمت علی کو بطور اُمیدوار سامنے لایا گیا ہے۔ اُن کے مد مقابل حافظ خان محمد ماہل اور ملک شیر شاہ اعوان کے گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کے لئے راؤ محمد شہباز خان ایڈووکیٹ، نائب صدر کے عہدہ کے لئے رانا حق نواز، جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے سید مسرت شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے رفیع ایڈووکیٹ کلیرا کو انتخابی میدان میں اُتارا گیا ہے۔ سینئر وکلاء کے مطابق دونوں پینلز کے نامزد امیدواروں کے مابین دلچسپ اور زور دار مقابلہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات چودہ جنوری کو ہونگے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





;
دونوں حریف جنوری میں آمنے سامنے دونوں حریف جنوری میں آمنے سامنے Reviewed by Khushab News on 11:28:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.