تھل میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی دو زخمی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع بلند کے نزدیک نامعلوم ڈاکوؤں نے موبائل فون فروخت کرنیوالی کمپنی کے اہلکاروں سے اسلحہ کی نوک پر 76ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل سیٹ چھین لئے۔ مزاہمت پر دو افراد زاہد خان اور میاں عبداﷲ کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ نورپورتھل پولیس نے مظفر پور شمالی ضلع میانوالی کے رہائشی عزیز اﷲ پٹھان کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عزیز اﷲ پٹھان اپنے ماموں زاد بھائی زاہد خان اور سیلز مین کے ہمراہ اپنی گاڑی نمبری ایل ای ایس 5521پر موبائل فوخت کرنے کیلئے رنگپور بگھور آیا واپسی پر ہنڈا 125موٹر سائیکلوں پر سوار دو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں زاہد خان اور میاں عبداﷲ زخمی ہو گئے۔ ڈاکو گاڑی میں موجود 76ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون اٹھا کر بھاگ گئے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





;
تھل میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی دو زخمی تھل میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی دو زخمی Reviewed by Khushab News on 6:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.