خوشاب کے کتے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب میں آوارہ کتوں کی بھر مار، خوف و ہراس پھیل گیا۔باؤلے کتے نے افراد کو کا ٹ کھایا، انتظامیہ تلفی کیلئے اقدامات اٹھائے،شہریوں کا مطالبہ۔خوشا ب کے محلہ جات میں آوارہ کتوں کی بھرمار،شہری خوف وہراس میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق خوشا ب کے محلہ باوارحمت والا،نیو لاری اڈا،محلہ حسین آباد اور دیگر محلہ جات میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے گزشتہ تین دنوں میں محلہ باوا رحمت والا میں ایک باؤلے کتے نے پانچ افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا تھاجس سے اہل محلہ میں خوف وہراس پھیل چکا ہے لیکن تاحال متعلقہ محکمہ کی طرف سے آوارہ کتوں کی تلفی شروع نہیں کی گئی۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





;
خوشاب کے کتے خوشاب کے کتے Reviewed by Khushab News on 11:07:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.