وادی سون میں جشن عید میلاد النبی



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پورے ملک کی طرح وادی سون میں سید الانبیا رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیؐکا یوم ولادت جشن عید میلاد النبی ؐ پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا تاجر برادری نے بازار کو قمقموں ،میلاد کے جھنڈوں ،رنگ برنگے بینرز کے علاوہ دیگر خوبصورت چیزوں سے سجایا تھا اور مختلف مارکیٹوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا دوکاندار بڑی محنت ،لگن اور مذہبی جوش وعقیدت و احترام کے ساتھ اپنی اپنی دوکانوں مارکیٹوں کو سجاتے ہیں وادی سون کے مختلف قصبات سے جلوس اکھٹے ہوکر مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے جس کی قیادت پیر سید ظفر حسین شاہ ،پیر حامد عزیز حمیدی،پیر دلدار حسین سراجی اور پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کی جلوس مرکزی شہر نوشہرہ کی جامع مسجد لاری اڈہ پر اختتام پذیر ہوا بعد ازاںآمد رسولؐ کانفرنس روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر ظفر حسین شاہ نے کہا کہ حضورنبی کریمؐ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا آپؐ کے اخلاق سے متاثر ہوکر دشمنوں نے بھی اسلام قبول کیا اور اللہ تعالی نے اپنے نام کے ساتھ اپنے محبوب کانام کلمہ میں جوڑ کر اس بات کو رہتی دنیا تک امر کردیا پیر حامد عزیز حمیدی نے کہا کہ اگر نبی کریم ؐ نہ ہوتے تو یہ کائنات نہ ہوتی حضور ؐ سے محبت اور عقیدت کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہونگے اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو پیارے آقا نبی آخر الزماں ؐ کا میلاد مناتے ہیں پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ خاتم الانبیا ؐ کی حیات مقدس تمام بنی نوح انسان کیلئے عملی نمونہ ہے آمد مصطفیؐ سے پوری دنیا میں توحید کا نور پھیلا نبی کریم ؐ دنیا کی سب سے عظیم ہستی ہیں انسانیت اور مسلمانوں کی ترقی اور کامیابی آپؐ کے اسوہ پر عمل کرکے ہی حاصل کی جاسکتی ہے قاری فقیر محمد امین سیالوی نے کہا کہ حضورنبی کریم ؐ کا جشن ولادت منانا سنت اور باعث ثواب ہے کوئی بھی اس وقت تک مسلمان کہلانے کا کہلانے کے لائق نہیں جب تک وہ نبی ؐپاک کی محبت اور پیروی کو اپنے دین کا حصہ نہ سمجھے نبی کریم ؐ کی ذات اقدس ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر حضورؐ کی سنتوں پر عمل پیر ہونا چاہیے اور ہمیں ربیع الاول کے ماہ مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ محفلیں منعقد کروانی چاہیے تاکہ لوگوں میں دین اسلام کا جوش پیدا ہو موضع سورکی میں محفل میلاد پر بذریعہ قرعہ اندازی تین خوش نصیب محمد شفیق،نور محمد اور عطامحمد کو عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے۔
;
وادی سون میں جشن عید میلاد النبی  وادی سون میں جشن عید میلاد النبی Reviewed by Khushab News on 9:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.