انتخابی نشان الاٹ ۔۔۔۔معرکہ آرائی میں شدت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب اور چار میونسپل کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے ہونیوالی انتخابی معرکہ آرائی میں حصہ لینے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اُمیدواروں کے پینلوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ضلع کونسل خوشاب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اُمیدواروں محترمہ سمیرا ملک اور ملک مسعود نذیر راجڑ کے پینل کو گلدان ‘ امیر حیدر سنگھا اور حاجی محمد امیر کلاسی پر مشتمل پینل کو کیلکولیٹر اور صفدر اعوان ‘ رحمت خاتون پر مشتمل تحریک انصاف کے پینل کو بلے کا نشان الاٹ کیا گیا۔ محترمہ سمیرا ملک اور اُن کے حریف امیر حیدر سنگھا کی جانب سے گلدان کے نشان کے حصول کیلئے درخواستیں دی گئی تھیں جس کی وجہ سے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا فیصلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے حاجی ملک محمد اشرف اعوان اور اکرم شہزاد پر مشتمل پینل کو ریفریجریٹر ان کے مد مقابل حبیب نواز ٹوانہ اورتنویر احمد پر مشتمل پینل کو گلدان ‘ میونسپل کمیٹی خوشاب میں حاجی محمد ایوب بھا اور سردار عامر پر مشتمل پینل کو ریفریجریٹر ‘ اُن کے حریف عنصر حیات نائچ اور چوہدری عبدالمنان پر مشتمل پینل کو گلدان ‘ فیض رسول بلوچ اور وجاہت حسین پر مشتمل پینل کو کیلکولیٹر ‘ میونسپل کمیٹی نورپورتھل میں محمد عالم اور حاجی اﷲ بخش کے پینل کو شیر اُن کے حریف ذاکر حسین اور نذیر حسین شاہ کو گلدان جبکہ میونسپل کمیٹی قائدآباد میں حاجی احمد اور عمر حیات پر مشتمل پینل کو گلدان اور اُن کے حریف عبدالخالق شادی خیل اور شاہد خٹک کو ریفریجریٹر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
انتخابی نشان الاٹ ۔۔۔۔معرکہ آرائی میں شدت انتخابی نشان الاٹ ۔۔۔۔معرکہ آرائی میں شدت Reviewed by Khushab News on 7:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.