خوبصورت یادیں لیکر جارہی رہوں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی این جی اوکے زیر اہتمام ڈی او سوشل ویلفیئر محترمہ نبیلہ ملک کے تبادلہ کے موقع پر اُن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت این جی او کے نمائندہ شاہ نواز خان نے کی۔ تقریب میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل‘این جی او کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ‘ سپیکر وومن اسمبلی خوشاب ثمینہ بلوچ‘ ڈی او سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ ‘ سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر جعفر بھٹہ ‘ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ‘ سابق صدر ملک محمد اعظم راجڑ ایڈووکیٹ‘ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وائس چیئرمین اکرم شہزاد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سی عبدالحمید سنبل نے محترمہ نبیلہ ملک کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نبیلہ ملک ایک مخلص ‘ دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہیں جنھوں نے اپنی خوشاب تعیناتی کے دوران اپنی توانائیاں فرائض منصبی کی بجا آوری کیلئے مرکوز کئے رکھیں۔ تقریب سے خطاب کے دوران تبدیل ہونیوالی سوشل ویلفیئر آفیسر نبیلہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ ضلع خوشاب سے بہت سی خوبصورت یادیں لے کر جا رہی ہیں میرے عرصہ تعیناتی کے دوران اس علاقہ کے مکینوں سے ملنے والی محبتیں مجھ پر قرض ہیں جنھیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی تقریب سے آواز فورم کے ضلعی چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ‘ پروگرام کوآردینیٹر شاہ نواز خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





خوبصورت یادیں لیکر جارہی رہوں خوبصورت یادیں لیکر جارہی رہوں Reviewed by Khushab News on 10:53:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.