جونیئر وکلا کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے کہا ہے کہ وکلاء اور عدلیہ کے ارکان کو باہمی اتفاق سے لوگوں کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انشاء اﷲ جونیئر وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وہ اپنے دورہ ضلع خوشاب کے دوران ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے ارکان سے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید‘ ایڈیشنل سیشن جج احمد نواز‘ نوید الرحمن ‘ غفار مہتاب‘ سینئر سول جج محمد اقبال سپراء سمیت عدلیہ کے افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسٹر جسٹس عابد حسین نقوی نے کہا کہ خوشاب میں بار اور بینچ کے مابین مثالی تعاون اور اتحاد و اتفاق کی فضا لائق تحسین ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس موقع پر بار کے صدر ملک یونس اعوان ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی چار دیواری کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے پر فاضل جج اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے عدلیہ کے افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کیا اور اُن کے مسائل ‘ مشکلات و کارکردگی کا جائزہ لیا بعد ازاں اُنھوں نے نورپورتھل میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی ایڈووکیٹ اور دیگر سینئر وکلاء بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

جونیئر وکلا کے مسائل کے حل کی یقین دہانی جونیئر وکلا کے مسائل کے حل کی یقین دہانی Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.