ہفتہ 31 دسمبر 2016 کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بذریعہ قرعہ اندازی کسانوں میں زرعی آلات تقسیم،شعبہ اصلاحِ آبپاشی زراعت کی زیر اہتمام خوشاب، قائدآباد، نورپورتھل اور نوشہرہ کے کسانوں کو اراضی کی لیولنگ کیلئے زرعی آلات کی فراہمی کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی. تقریب میں ڈی او زراعت خان بہادر اور ڈی او واٹر مینجمنٹ شوکت منظور اور کسانوں نے شرکت کی۔قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کسانوں کو اراضی ہموار کرنے کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی لیزر لیولنگ آلات فراہم کئے گئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے جنرل کونسلر ملک محمد افضال اعوان کی والدہ وفات پا گئیں‘ مرحومہ کو نسیم کالونی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا نمازِ جنازہ میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں ‘ سیاسی اکابرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کرنے کے الزام میں ایک باراتی ظہیر عباس کے خلاف زیر دفعات 285 اور286ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محلہ سنبلیانوالہ ہڈالی میں محمد جمیل کے گھر سرگودھا سے بارات آئی ہوئی تھی اس دوران ملزم ظہیر عباس نے آتش بازی کی ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی شوگر ملز میں محمد اعظم ساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اصغر علی ساکن جھنگ نے اپنے دو ساتھیوں کی معاونت سے ایک لاکھ روپے مالیت کی پی وی سی کیبل چوری کر لی۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ملز کے سیکورٹی انچارج محمد وارث خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق شوگر ملز میں ٹھیکیدار پی وی سی کیبل بچھانے کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے وہاں سے کیبل چوری کی اور فرار ہو گئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مظفر گڑھ روڈ پر دارالاسلام چوک کے نزدیک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے‘ زخمی ہونیوالی 30سالہ مسماۃ شازیہ زوجہ عبدالستار ‘ پچیس سالہ عبدالستار ولد محمد رمضان‘ 26سالہ عطا محمد ولد محمد فرہاد اور 55سالہ محمد رمضان ولد نذر محمد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





ہفتہ 31 دسمبر 2016 کی خبریں ہفتہ 31 دسمبر 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 12:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.