ضلع کا سنگھاسن ، نوٹ اور ووٹ کی بازگشت



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب چیئرمین کے لیےمسلم لیگ ن کی قیادت نےضلع اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسطرح اب 22 دسمبر کو ، محترمہ سمیرا ملک، ملک امیر حیدر سنگھا اور پی ٹی آئی کے ملک صفدر حیات اعوان کے مابین چیرمین ضلع کونسل خوشاب کا مقابلہ ہوگاضلع کونسل خوشاب کواوپن چھوڑنےکافیصلہ خوشاب کےحوالےسےتشکیل دی گئی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا،حتمی منظوری حمزہ شہبازشریف نےدی۔ ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی کیلئےحکمران جماعت مسلم لیگ واسبتہ دونوں پینلوں میں ہی معرکہ آرائی ہوگئی،پی ٹی آئی کاوجودبرائےنام ہےدریں اثناء

ایڈیشنل سیشن جج احمد نواز خان نے بحیثیت الیکشن ٹربیونل ضلع کونسل خوشاب‘ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پینلوں کیخلاف دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت مکمل کر لی عذرداریوں کا فیصلہ14دسمبر کو سنایا جائے گا۔ محترمہ سمیراملک اور ملک مسعود نذیر راجڑ پر مشتمل پینل کیخلاف اُن کے انتخابی حریف امیر حیدر سنگھا نے عزرداری دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سمیرا ملک نے وائس چیئرمین کے الگ الگ اُمیدواروں کیساتھ چار پینلوں نے درخواستیں دی ہیں جبکہ امیر حیدر سنگھا کے پینل میں شامل وائس چیئرمین کے اُمیدوار حاجی محمد امیر کلاسی کیخلاف یونین کونسل مٹھہ ٹوانہ جنوبی کے چیئرمین نے عزرداری دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ حاجی محمد امیر کلاسی سرکاری واجبات کا نادہندہ ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے موقف کی تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا۔ 


صوبائی وزیرملک آصف بھاکی طرف سےخوشاب کےکونسلروں کےاعزازمیں عشائیہ, پینتیس کونسلرز کی حما ئت کا دعویٰ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیرملک آصف بھاکی طرف سےجھومرلان میں خوشاب کےپینتیس کونسلروں کےاعزازمیں عشائیہ،محترمہ سمیراملک اورعزیرخان کی خصوصی شرکتکوئی غلط فہمی میں نہ رہے،منتخب عوامی نمائندےجھکنےاوربکنےوالےنہیں،ضلع خوشاب میں ووٹوں کی سیاست ہو گی،سمیراملک کاعشائیہ سے خطاب ،جبکہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب اورجوہرآبادکوترقی یافتہ جدیدشہروں کی صف میں کھڑاکرنامیرامشن ہےاوراس مشن کوضرورپوراکروں گا،۔صوبائی وزیرملک آصف بھاکی طرف سےخوشاب کےکونسلروں کےاعزازمیں عشائیہ, پینتیس کونسلرز کی حما ئت کا دعویٰ ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کی تعمیر و ترقی میرا واحد سیا سی مشن ہے سمیرا ملکاللہ کے فضل سے 22دسمبر کا سورج 
ہما رے ساتھیوں کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گاضلع کو نسل خوشاب کی چیئر مین شپ کے لئے امیدوار سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ خوشاب کی تعمیر و ترقی واحد مشن ہے ۔ ہم نے ہمیشہ چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ضلع کو نسل کے الیکشن میں بھی جیت ہما ری ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیا زی کے فیصلوں کو نہ ماننے والے پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔عوام ہما رے ساتھ ہیں ان کا مینڈیٹ نہ کو ئی چھین سکتا ہے نہ کو ئی پیسوں کے زور پر خرید سکتا ہے ۔سمیرا ملک نے کہا کہ ما ضی میں بھی عوام کی دعاؤں سے ہر میدان میں فتح ہمارا مقدر بنی ہے ۔ انشااﷲ 22دسمبر کا سورج ہما ری کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا ۔ ہمارے ساتھی عوام کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں ووٹرز کو مایوس نہیں کرینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 2کلو سے زائد چر س برآمد کر لی ۔ نوشہرہ پولیس نے اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں ملوث دو زیر حراست ملزمان شاہین اﷲ اور محمد حنیف سے دورانِ تفتیش ان کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 2130گرام چرس برآمد کی ۔ دونوں ملزمان کیخلاف اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم شاہین اﷲ سے 1050 گرام جبکہ ملزم محمد حفیظ سے 1080 گرام چرس برآمد ہوئی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جعلی لائسنس اور تعلیمی اسناد تیار کرنیوالا دو رُکنی گروہ قانون کی گرفت میں آ گیا۔ صدر پولیس جوہرآباد نے پنڈی کورہ کے 
رہائشی محمد اسماعیل ولد محمد رمضان اور چک 41شمالی سرگودھا کے رہائشی صاحب خان ولد سکندر حیات کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور میٹرک کی سندیں برآمد کر لیں دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 474‘ 471‘ 468‘ 420ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جعلسازوں کا ایک گروہ لوگوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور تعلیمی اسناد بنا کر بھاری رقوم بٹور رہاہے۔ گذشتہ روز اے ایس آئی محمد ممتاز نے سہگلانوالی پلی کے نزدیک کار کی تلاشی کے دوران میٹرک کی دو جعلی سندیں اور چار جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اُن کی کار قبضہ میں لے لی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی ہوٹل میں آواز پروگرام کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ محمد اسماعیل الحسنی نے کی اس میں فاروق،لودھی،آوازپروگرام کوآرڈینیٹرشاہنوازخان، چوہدری،ارشد ایڈووکیٹ، خالد جیلانی ٹوانہ،قاری امین۔ملک ظفر اعوان ،نصرت عارفین،محمود شاہدرضوان نقوی،پروفیسر مسعود جعفر ،سکندر قاسم ،عطاء عباسی،احمد نواز،حسن جعفر،شعیب حسن،گل حسن بدر،عمر حیات محسن،مزمل انعام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا آواز پروگرا م کے سپیشلسٹ شاہنواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا سکتے ہیں۔ نبی کرم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے راہ مشعل ہے ۔ آپ کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے ۔ نبی کی محبت دین اور دنیا کی نجات کا ذریعہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی تعلیمات امن ورواداری کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام منعقدہ محفل معاشرہ سے کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مختلف شعراء کرام نے ہدیہ نعت پیش کیا اور نبی کریم ﷺ نے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ڈی ایچ ڈی سی کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سرفراز احمد سیال کو ای ڈی او ہیلتھ خوشاب کا اضافی چارج دے دیا‘ اُنھوں نے یہ ذمہ داریاں اے ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ کی پندرہ یوم کی رُخصت کے پیش نظر دی گئی ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وسطی شیر والی میں ایک چار سالہ بچی زبیدہ پروین کا ہاتھ چارہ بنانے والی مشین کے تیز دھار بلیڈوں کی زد میں آ کر کلائی سے کٹ گیا‘ چار سالہ زبیدہ دُختر الطاف کھیلتے کھیلتے مشین کے پاس چلی گئی اور اس کا ہاتھ مشین کی زد میں آ گیا اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر سیدہ صائمہ سلیم بخاری نے ڈی او سوشل ویلفیئر خوشاب کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا‘ اُنھیں یہ ذمہ داریاں اُن کی پیش رو محترمہ نبیلہ ملک کے راولپنڈی تبادلہ کے پیش نظر تفویض کی گئی ہیں محترمہ نبیلہ ملک کو تبادلہ کے بعد اُن کی استدعا پر چیف سیکرٹری پنجاب نے 13دسمبر تک بطور ڈی او سی سوشل ویلفیئر کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اُن کو دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد چارج سیدہ صائمہ سلیم بخاری کو دے دیا گیا۔ 
ضلع کا سنگھاسن ، نوٹ اور ووٹ کی بازگشت ضلع کا سنگھاسن ، نوٹ اور ووٹ کی بازگشت Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.