جمعرات 29 دسمبر 2106۔ ضلع خوشاب کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ‘ افغان شہری گرفتار‘ مقدمہ درج نوشہرہ پولیس نے وادی سون کے علاقہ کفری موڑ کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان شہری طلحہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔نوشہرہ پولیس نے وادی سون کے علاقہ کفری موڑ کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان شہری طلحہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ طلحہ پولیس کو پاکستان میں داخلے کی کوئی قانونی دستاویز پیش کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب میں مدارس کیلئے 7لاکھ 42ہزار کے چیک جا ری دار العلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ اور مدرسہ غوثیہ مہریہ کے 188طلبا رقم سے مستفید ہوں گے.ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی کی جانب سے ضلع خوشاب کے دینی مدارس میں زیر تعلیم مستحق طلباء کی امداد کے لئے 7لاکھ 42ہزار روپے کے امدادی فنڈز جاری کر دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق دارالعلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف کے 134اور مدرسہ غوثیہ مہریہ چشتیہ خالق آباد کے 54طلبا مستفید ہوں گے۔ زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے ضلعی چیئرمین ارشد محمود ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز چیک مذکورہ دینی مدارس کے منتظمین کے سپرد کئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے ضلع خوشاب کے مختلف تھانوں میں تعینات 11تھانیداروں کو تبدیل کر دیا‘ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر امجد جلال کو سی آئی اے سٹاف خوشاب‘ سب انسپکٹر جاوید کانجو کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہرآباد سے تبدیل کر کے تھانہ نوشہرہ‘ سب انسپکٹر سلیم اﷲ کو نوشہرہ سے تبدیل کر کے تھانہ سٹی جوہرآباد‘ سب انسپکٹر ظہیر احمد کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہرآباد سے تبدیل کر کے تھانہ نورپورتھل‘ سب انسپکٹر امیر افضل کو تھانہ نورپورتھل سے تبدیل کر کے تھانہ کٹھہ سگھرال‘ سب انسپکٹر طارق کو خوشاب سے تبدیل کر کے تھانہ کٹھہ سگھرال‘ اے ایس آئی اشتیاق کو تھانہ سٹی جوہرآباد سے تبدیل کر کے تھانہ صدر جوہرآباد‘ اے ایس آئی غلام حبیب کو نورپورتھل سے تبدیل کر کے تھانہ کٹھہ سگھرال‘ اے ایس آئی انوار الحق کو کٹھہ سگھرال سے تبدیل کر کے تھانہ نورپورتھل اور اے ایس آئی حق نواز کو آدھی کوٹ چیک پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی روڈ پرمٹھہ ٹوانہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ڈائیوو مسافر بس کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا ریلوے اسٹیشن کا ٹوکن مین محمد امیر فیصل آباد کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے متوفی محمد امیر کے برادرِ نسبتی عبدالحمید کی رپورٹ پر ڈائیوو کے ڈرائیور روتاس خان ساکن چھدرو کیخلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متوفی محمد امیر اپنے برادرِ نسبتی عبدالحمید کو اڈے پر چھوڑنے جا رہا تھا کہ اُسے بس نمبری 9814 LGF نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اُسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا اور وہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران غریب کالونی کے نزدیک اچانک چھاپہ مار کر دو شراب فروشوں باسط محمود ساکن کلر کہار اور ندیم مسیح ساکن غریب کالونی سے مجموعی طور پر 9لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق باسط محمود سے چار لیٹرجبکہ ندیم مسیح سے پانچ لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





جمعرات 29 دسمبر 2106۔ ضلع خوشاب کی خبریں جمعرات 29 دسمبر 2106۔ ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:36:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.