ضلع خوشاب کی خبریں


محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




Ammeer haider sangha protest against rigging... by khushabnews
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے ساڑھے 5کروڑ روپے جاری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محکمہ تعلیم ضلع خوشاب میں9ویں سکیل کے 1053ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے8 کروڑ 54 لاکھ 69 ہزار 904روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔یاد رہے کہ بھرتی کا عمل تیزی سے جاری ہے اس سلسلہ میں امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے جبکہ میرٹ لسٹیں جلد لگ جائیں گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد، طلبا کا بس پر پتھراؤ 80سالہ مسافر خاتون زخمی خوشاب روڈ پر کالج کے طلبا کی مسافر گاڑی پر پتھراؤ کے نتیجہ میں80سالہ مسافر خاتون ا? وسائی زوجہ بہادر علی زخمی ہو گئیں اللہ وسائی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ )ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد احمد نواز خان نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ابرار علی کو سزائے موت ‘ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ‘ ملزم محمد اقبال کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مقدمہ کے تیسرے ملزم اظہار کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے دو اپریل 2015ء کو چک نمبر45ایم بی میں ایک شخص محمد سعید کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا ملزم اظہار نے ملزم ابرار علی کی اہلیہ کیساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے اور محمد سعید نے ملزم اظہار کو برا بھلا کہا تھا جس پر ملزم اظہار‘ ابرار علی اور اقبال نے ہم صلاح و ہم مشورہ ہو کر اُسے قتل کیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے عثمان احمد کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 302اور34ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ )ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں مٹھہ ٹوانہ کا رہائشی ایک شہری احتشام کمہار کا ہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ احتشام حسین دوائی لینے کیلئے ہسپتال آیا اس نے اپنا موٹر سائیکل پارکنگ ایریا کے باہر کھڑا کیا اور خود ہسپتال کے اندر چلا گیا۔ جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا سٹی پولیس جوہرآباد نے نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 385ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مسروقہ موٹر سائیکل بازیافت نہیں ہوا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ )ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں نوسر بازی کی وارداتیں زور پکڑ گئیں‘ گذشتہ روز دو نامعلوم نوسربازوں نے چک سبانہ تحصیل شاہ پور کے رہائشی ایک شخص محمد اسلم کو 76ہزار960روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد اسلم کی رپورٹ پر نوسربازوں کیخلاف دھوکہ دہی ‘ فراڈ کے الزام میں زیر دفعہ 420ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد اسلم یو بی ایل سے رقم نکلوا کر واپس جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اُسے اپنی چکنی چپڑی باتوں میں بہلا کر لوٹ لیا اور غائب ہو گئے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب نے امتیاز مانگٹ کو ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب تعینات کر دیا ہے‘ امتیاز مانگٹ نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کی یہ تعیناتی ڈی او سوشل ویلفیئر محترمہ نبیلہ ملک کے راولپنڈی تبادلہ کے پیش نظر خالی ہونیوالی نشست پر کی گئی۔ محترمہ نبیلہ ملک کے تبادلہ کے بعد اس عہدے کی اضافی ذمہ داریاں صائمہ سلیم بخاری سرانجام دے رہی تھیں۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک معمر خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ ہڈالی کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار رکشے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ میں جبی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار پچیس سالہ محمد ایوب ولد محمد یعقوب اور قاضی کالونی کا رہائشی رکشہ ڈرائیور 35سالہ مسعود احمد ولد اﷲ بخش زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں محمد ایوب کی تشویشناک حالت دیکھ کر رکشہ ڈرائیور مسعود زخمی حالت میں ہسپتال سے بھاگ گیا۔ دوسرا حادثہ ہموکہ موڑ کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل اور وین کے تصادم میں پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار طاہر محمود ولد ممتاز علی زخمی ہوا ۔ کٹھہ سگھرال کے نزدیک موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنس جانے کے باعث موضع ملوال کی رہائشی 65سالہ خاتون مغلاں بی بی زوجہ بھائی خان زخمی ہوئیں۔ راولپنڈی روڈ پر ریلوے کراسنگ کٹھہ روڈ میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے محمد عدنان ولد میاں محمد جبکہ جوہرآباد میں بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں 23سالہ محمد فائق ولد نور محمد زخمی ہوا۔ بوتالہ میں موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنس جانے سے موٹر سائیکل سوار محمد محبوب ولد شیر علی پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثات میں زخمی ہونیوالے افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے محلہ حسین آباد کے رہائشی ایک زیر حراست ملزم محمد ریاض سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ‘ 32بور ریوالور برآمد کیا ہے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اے سی آفس جوہرآباد کے ریڈر مرتضیٰ کے والد جمعہ خان انتقال کر گئے مرحوم کو اس کے آبائی گاؤں چک نمبر1ٹی ڈی اے میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں اے سی آفس کے ملازمین سمیت علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائم مقام ڈی سی او خوشاب بہزاد عادل نے ضلع کونسل خوشاب اور میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر میں مختلف محکموں کے عارضی دفاتر کو وہاں سے فی الفور منتقل کرکے خالی کرنے کے ا احکامات جاری کر دیئے ہیں اُنھوں نے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں قائم ہونیوالے دفاتر کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے دفاتر وہاں سے شفٹ کریں کیونکہ یکم جنوری سے بلدیاتی اداروں کے نو منتخب چیئرمین ان دفاتر میں ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر کی مرمت تزئین و آرائش کیلئے گرانٹ جاری۔حکومت نے سرگودھا ریجن کی میونسپل کمیٹیوں مٹھہ ٹوانہ، میونسپل کمیٹی دلے والا، جنڈانوالہ، داؤد خیل اور عیسیٰ خیل کے دفاتر کی مرمت.ْحکومت نے سرگودھا ریجن کی میونسپل کمیٹیوں مٹھہ ٹوانہ، میونسپل کمیٹی دلے والا، جنڈانوالہ، داؤد خیل اور عیسیٰ خیل کے دفاتر کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے پانچ پانچ لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔حکومت نے ڈی سی اوز اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو جلد اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
khushabnews
;
ضلع خوشاب کی خبریں ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 11:27:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.