ڈی پی او کے حکم پر خوشاب پولیس نے کیا کردکھایا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ماہ نومبر 2016میں کل 35مجرمان اشتہاری 4عدالتی مفروران گرفتار

3.273کلوگرام ہیروئن ،28.701کلوگرام چرس اور 19بوتل شراب برآمد کر لی گئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات کے مطابق خوشاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ماہ نومبر 2016میں 35مجرمان اشتہاری جن میں کیٹیگری Aکے 5اور کیٹیگری Bکے 30مجرمان اشتہاری شامل ہیں کو گرفتار کیا ہے ۔ مزید برآں منشیات فروشان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 32.273کلوگرام ہیروئن ،28.701کلوگرام چرس اور 19بوتل شراب بھی برآمد کر لی ہے۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 7عدد رائفل ،13عدد بندوق، اور 29عددپسٹل کے علاوہ 294کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ منشیات فروشان اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے آئندہ چالان عدالت کروایا گیا ہے

;
ڈی پی او کے حکم پر خوشاب پولیس نے کیا کردکھایا  ڈی پی او کے حکم پر خوشاب پولیس نے کیا کردکھایا Reviewed by Khushab News on 7:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.