غریب خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کا منصوبہ کے تحت تیسر ا مرحلہ کی مفت جانوروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد و فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں ہو ا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء اور ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان تھے ۔تقریب میں اے ڈی سی بہزاد عادل ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودہا اے ڈی کھوسہ ،ڈی او لائیو سٹاک عارف سلطان ،ڈی ڈی اوز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تانبدہ امجد ،رضوان بھاء ایڈووکیٹ کے علاوہ تحصیل خوشاب سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ء نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بھیڑ. بکریاں کا دیہی غریب خواتین کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے لیکن کچھ عرصہ بعد اس کے ثمرات خواتین کے لیے مفید ثابت ہوں گے اور آنے والے وقتوں میں ان خواتین کو خوب مالی فائدہ ہو گا ۔ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھیڑ بکریاں پالنا سنت نبوی ہے ،جس کا خواتین کو مالی فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے نبی کی سنت پورا کرنے کا بھر پور ثواب ملے گا ۔تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک اے ڈی کھوسہ اور ڈی او لائیو سٹاک عارف سلطان نے شرکا ء تقریب کو تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں تحصیل خوشاب سے تعلق رکھنے والی 113 غریب خواتین کو 226 بھیڑ بکریاں تقسیم کی جارہی ہیں ۔تحصیل خوشاب کی 19 یونین کونسلوں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کو تحصیل نورپور تھل اور قائد آباد میں 106 خواتین کو 212 بھیڑ بکریاں تقسیم کی جائینگی اور اس کے ایک ہفتہ بعد تحصیل نوشہرہ میں 82 خواتین کو بھیڑ بکریاں دی جائیگی ۔ڈی او ایل عارف سلطان نے کہا کہ بھیڑ بکریاں کی تقسیم کے بعد ان بھیڑ بکریاں کے علاج معالجہ کی مفت سہولت بھی فراہم کی جائیگی ۔
غریب خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم غریب خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم Reviewed by Khushab News on 7:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.