دن دیہاڑے قتل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نسیم کالونی جوہرآباد میں دو افراد محمد رمضان عرف مہنگا اور عمران اعوان نے تیس بور پسٹل سے فائرنگ کر کے ایک محنت کش محمد طارق ولد محمد اکرم کو موت کی نیند سلا دیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مقتول کے بھائی محمد سرفراز کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 302اور 34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق مقتول محمد طارق کی ملزم رمضان عرف مہنگا کیساتھ موضع بولہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا گذشتہ روز محمد طارق نسیم کالونی میں محنت مزدوری کر رہا تھا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کرانے کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





دن دیہاڑے قتل دن دیہاڑے قتل Reviewed by Khushab News on 9:57:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.