چیف سیکرٹری کے حکم کے باوجود نبیلہ ملک کو روک لیا ۔۔مگر کس نے؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی نے ڈی او سوشل ویلفیئر آفیسر نبیلہ ملک کو ضلع میں اہم تقریبات کے انتظامات اور ضروری اسائنمنٹ نمٹانے کے لیے چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے ۔گذشتہ روز حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نبیلہ ملک کا خوشاب سے تبادلہ کر دیا گیا تھا ۔جس کی روسے نبیلہ ملک نے چارج چھوڑنے کی رپورٹ ڈی سی او کو بھجوا دی لیکن ڈی سی او نے ضلع میں اہم تقریبات کی انتظامات اور ضرو ری اسائنمنٹ کی وجہ سے نبیلہ ملک کی چارج رپورٹ نا منظور کرتے ہوئے سکیرٹری سوشل ویلفیئر کو نبیلہ ملک کے مزید کچھ دنوں کے قیام کی تحریری استدعا کر دی ہے ۔لہذا نبیلہ ملک مزید کچھ روزتک خوشاب میں ڈی او سوشل ویلفیئر کے فرائض انجام دیتی رہیں گی ۔یاد رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر سیدہ صائمہ سلیم بخاری نے ڈی او سوشل ویلفیئر خوشاب کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا‘تھا اُنھیں یہ ذمہ داریاں اُن کی پیش رو محترمہ نبیلہ ملک کے راولپنڈی تبادلہ کے پیش نظر تفویض کی گئی ہیں محترمہ نبیلہ ملک کو تبادلہ کے بعد اُن کی استدعا پر چیف سیکرٹری پنجاب نے 13دسمبر تک بطور ڈی او سی سوشل ویلفیئر کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اُن کو دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد چارج سیدہ صائمہ سلیم بخاری کو دے دیا گیاتھا۔
چیف سیکرٹری کے حکم کے باوجود نبیلہ ملک کو روک لیا ۔۔مگر کس نے؟ چیف سیکرٹری کے حکم کے باوجود نبیلہ ملک کو روک لیا ۔۔مگر کس نے؟ Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.