ضلع بھر کے نومنتخب چیرمینوں و ائس چئیرمینوں نے حلف اٹھالیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کی 7میونسپل کمیٹیوں کے نو منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں‘ حلف برداری کی تقاریب متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر میں باوقار انداز میں منعقد ہوئیں جن میں نو منتخب کونسلروں ‘ متعلقہ اداروں کے ملازمین اور عمائدین نے شرکت کی۔ میونسپل کمیٹی خوشاب کے نو منتخب چیئرمین ملک محمد ایوب بھا‘ وائس چیئرمین عامر بلوچ سے ‘ ریٹرننگ

 آفیسر ڈاکٹر عارف سلطان ‘ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد اشرف اعوان وائس چیئرمین اکرم شہزاد سے توصیف الرحمن‘ میونسپل کمیٹی ہڈالی کے نو منتخب چیئرمین حامد محمود وڈھل ‘ وائس چیئرمین امیر احمد بوچھال سے ملک محمد ممتاز‘ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے نو منتخب چیئرمین ملک فاروق حسن ٹوانہ اور وائس چیئرمین عارف گجر سے رانا محمد فاروق‘ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے نو منتخب چیئرمین ملک حاکم خان اعوان اور وائس چیئرمین آصف شاہین سے ملک نصیر احمد کربلائی‘ میونسپل کمیٹی قائدآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی احمد اور وائس چیئرمین محمد حیات سے غلام

 یٰسین فارانی جبکہ میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے نو منتخب چیئرمین راؤ محمد عالم اور وائس چیئرمین اﷲ بخش سے محمد اشرف گوندل نے حلف لیا۔ نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کے مطابقماضی کی طرح نوشہرہ شہر کے مسائل حل کرانا اولین ترجیح ہے اپنی تمام تر توانائیاں برؤئے کار لائیں گے عوام کی بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے تمام کونسلروں کا مشکور ہوں پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین ملک حاکم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے کررہے تھے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی تمام شہریوں کی کامیابی ہے مثبت اور تعمیری سیاست ہمارا مشن ہے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





ضلع بھر کے نومنتخب چیرمینوں و ائس چئیرمینوں نے حلف اٹھالیا ضلع بھر کے نومنتخب چیرمینوں و ائس چئیرمینوں نے حلف اٹھالیا Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.