وادی سون سے اتنے خطرناک مجرم گرفتار اور اتنا مال برآمد کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس کا کارنامہ ۔علاقہ تھانہ نوشہرہ میں واقع پیاری کول مائن آپریشن ٹو
بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ اور 10مسروقہ موٹرسائیکلز بھی برآمد 
دوہرے قتل کرنے والا مجرم اشتہاری ظفر اقبال گرفتار 
اسد اللہ خان ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ سرکل خوشاب
وادی سون نوشہرہ جو کہ ایک دشوار گزار اور خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے جس میں کافی تعداد میں کوئلہ کی مائنز ہیں اس علاقہ میں واقع کلیال کول مائن جہاں پر محنتی اور جفا کش مزدور جو زیادہ تر پٹھان ہیں کوئلہ کی مائنز پر محنت مزدوری کرتے ہیں ۔لیکن بدقسمتی سے کچھ جرائم پیشہ عناصر ان محنتی اور جفا کش مزدوروں کی آڑ میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کا کاروبار کر نے میں سرگرم تھے اور اس علاقہ کو اپنے اور دیگر علاقوں کے اشتہاریوں کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ بنائے ہوئے تھے اس سب کے متعلق خفیہ رپورٹس پولیس کو کئی ذرائع سے ملیں جن کی پولیس نے خفیہ طریقہ سے تصدیق کی اور اس علاقہ کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لئے پلاننگ کی گئی ۔
تشکیل خصوصی ٹیم؛۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر اسد اللہ خان ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ،ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ معہ ایلیٹ پولیس فورس ہمراہی ملزمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور پلان کے مطابق پیاری کول مائن پر ریڈ کیا گیا ۔جس پر ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر زبردست فائرنگ کرتے ہوئے پولیس سے مقابلہ شروع کر دیا ۔پولیس نے فوراََ محفوظ آڑ لیتے ہوئے مجرمان کا انتہائی جرات مندی سے مقابلہ کیا اور ایلیٹ پولیس خوشاب کے جوان جدید ٹریننگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 03مجرمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ کے علاوہ نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجہ میں ایلیٹ پولیس فورس کے 02کنسٹیبل جب کہ ایک ملزم بھی زخمی ہوا ۔

مقدمات کی تفصیل ؛۔
1۔ مقدمہ نمبر 241مورخہ 08.12.2016بجرم 324/353/186/148/149ت پ 
9-C CNSAتھانہ نوشہرہ ملزم ظہور اسلام ولد جنت خان قوم پٹھان سکنہ شنوگڑی تخت نصرتی ضلع کرک 
برآمدہ 12کلوگرام چرس ،پسٹل 30بور 3عددمعہ 30کارتوس،رائفل 7MMمعہ 5گولیاں اور 
وٹک رقم 11500/-روپے ۔
2۔ مقدمہ نمبر 242مورخہ 12.12.2016جرم 9-C CNSA تھانہ نوشہرہ 
ملزم شاہین اللہ ولد عظیم قوم علی خیل سکنہ شنواگڑی تخت نصرتی ضلع کرک
برآمدہ چرس 1050گرام 
3۔ مقدمہ نمبر 243مورخہ 12.12.2016جرم 9-C CNSAتھانہ نوشہرہ 
ملزم محمد حفیظ ولد محمد شریف قوم جڑوال سکنہ بیاکھ ضلع نوشہرہ 
برآمدہ چرس 1080گرام 
ذیل مقدمات میں چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔
1 مقدمہ نمبر 215مورخہ 15.10.2016جرم 381-Aت پ تھانہ نوشہرہ 
برآمد ہ موٹرسائیکل مالیتی 60000/-ہنڈا 125نمبریSGB-3942ماڈل 2013
2 مقدمہ نمبر 221مورخہ 21.10.2016جرم 381-Aت پ تھانہ نوشہرہ 
برآمدہ موٹرسائیکل مالیتی 90000/-روپے ہنڈا 125نمبری KBK-1914ماڈل 2015
3 مقدمہ نمبر 236مورخہ 02.112.016جرم 381-Aت پ تھانہ نوشہرہ 
برآمدہ موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ روپے ہنڈا 125نمبر ی MIK-7107
4 مقدمہ نمبر 237مورخہ 20.11.2016جرم 381-Aت پ تھانہ نوشہرہ 
برآمدہ موٹرسائیکل ہنڈا 125مالیتی 1لاکھ روپے نمبری KBK-5423
5 مقدمہ نمبر 238مورخہ 21.11.2016جرم 392ت پ ۔
برآمدہ موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ9ہزار روپے ہنڈا 125نمبر یKBL-6060ماڈل 2016
6 مقدمہ نمبر 427مورخہ 20.15.11.2016جرم 381-Aت پ تھانہ قائدآباد
برآمدہ موٹرسائیکل ہنڈا 125مالیتی 95000/- روپے نمبری SGK-3731
7 مقدمہ نمبر 226مورخہ 07.09.16جرم 381-Aت پ تھانہ صدر جوہرآباد
برآمدہ موٹرسائیکل سپر ایشیا مالیتی 10000/-- روپے ماڈل 2005
8 مقدمہ نمبر 616مورخہ 03.12.2016جرم 381-Aت پ تھانہ سٹی جوہرآباد
برآمدہ موٹرسائیکل روڈ پرنس مالیتی 45000/- روپے ماڈل 2016بلا نمبر
9 مقدمہ نمبر453مورخہ 11.09.2016جرم 381-Aت پ تھانہ سٹی جوہرآباد
برآمدہ موٹرسائیکل سپر سٹار مالیتی 28000- روپے ماڈل ماڈل 2012نمبرKBK-7938
10۔ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری 1635-KBKماڈل 2015زیر دفعہ 550ض ف تھانہ نوشہرہ 
ملزمان (۱)فتح خان ولد محمد احسان قوم لڑکا سکنہ محلہ رحمانیہ مٹھہ ٹوانہ 
(۲) اسد عباس ولد احمد نواز قوم جج سکنہ ریلوے اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ 
(۳) تصور عباس ولد احمد نواز قوم جج سکنہ ریلوے اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ 
(۴)محمد شعبان ولد ربنواز قوم چھینہ سکنہ ریلوے اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ 
مجرم اشتہاری ظفر اقبال ولد مظفر قوم اعوان سکنہ ڈھوک سیداں ضلع راولپنڈی ذیل مقدمات میں اشتہاری تھا ۔
(۱)مقدمہ نمبر 99مورخہ 10.11.2011جرم 302/109ت پ تھانہ نوشہرہ 
(۲)مقدمہ نمبر 116مورخہ 06.09.2012جرم 302/392ت پ 13/20/65 AOتھانہ نوشہرہ 
(۳)مقدمہ نمبر 240مورخہ 05.12.2016جرم 13/20/65 AOتھانہ نوشہرہ 
(۴)مقدمہ نمبر 239مورخہ 02.12.2016جرم 13/20/65AOت پ تھانہ نوشہرہ 

کل برآمدگی 
۱۔ چرس 14.130کلوگرام 
۲۔ پسٹل 30بور 3عددمعہ 30گولیاں،رائفل 7MMمعہ 5گولیاں 
۳ وٹک رقم 11500/-روپے ۔
۴ برآمدہ موٹرسائیکلز 10عدد موٹرسائیکلز
پولیس کے اس کامیاب ریڈ پر سٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعامات سے نوازا یسے کارناموں کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور ضلع خوشاب کی حدودمیں جرائم کے خاتمے تک چین سے نہ بیٹھنے کا بھی عہد کیا۔
;
وادی سون سے اتنے خطرناک مجرم گرفتار اور اتنا مال برآمد کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے وادی سون سے اتنے خطرناک مجرم گرفتار اور اتنا مال برآمد کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے Reviewed by Khushab News on 8:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.