تیسرا دھڑا منظر عام پر آگیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں، ڈاکٹروں کے پہلے سے موجود دپروگریسو اور ڈیسنٹ گروپوں کے مابین اتفاق رائے ہو جانے کے باعث ان دونوں گروپوں کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر محمود احمد زبیری اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم کو بطور امیدوار سامنے لایا گیا ، ان کا مقابلہ نئے تشکیل پانے والے ورکرز گروپ سے ہو گا ، ورکرز گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر مجید ٹوانہ اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر خورشید عالم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، پی ایم اے کے انتخابی شیڈول کے مطابق صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے کیلئے پولنگ17دسمبر کو پی ایم اے ہاوس جوہرآباد میں پی ایم اے کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نثار احمد کی زیرنگرانی ہو گی، دونوں گروپوں کی جانب سے اگرچہ اپنے اپنے امیدواروں کی یقینی کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن پروگریسو اور ڈیسنٹ گروپوں کے مابین اتفاق رائے کے بعد انکے مشترکہ امیدواروں کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے

تیسرا دھڑا منظر عام پر آگیا تیسرا دھڑا منظر عام پر آگیا Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.