ڈی سی او کنزہ مرتضی کے اچانک تبادلے پر سخت ردعمل آگیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کے تبادلہ کے خلاف ایپکا ڈی سی او یونٹ کے صدر محبوب خان بلوچ کی کال پر کلرکوں نے ہڑتال کر دی‘ جمعہ کے روز ڈی سی او کمپلیکس اور اے سی آفس کے تمام دفاتر کی تالہ بندی کی گئی اور کلرکوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ایپکا یونٹ ڈی سی او آفس کے صدر محبوب خان بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ انتہائی دیانتدار ‘ فرض شناس اور بااصول آفیسر ہیں اُن کا بلا جواز تبادلہ ضلع خوشاب کے عوام کیساتھ کی جانیوالی سنگین ناانصافی ہے۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بنیادوں پر کیا جانیوالا ڈی سی او خوشاب کا تبادلہ فی الفور منسوخ کیا جائے۔ محبوب خان بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کے تبادلہ سے صرف ضلع خوشاب کے عوام ہی نہیں تمام سرکاری ملازمین میں بھی شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

Chitral crash video by khushabnews

khushabnews
;
ڈی سی او کنزہ مرتضی کے اچانک تبادلے پر سخت ردعمل آگیا ڈی سی او کنزہ مرتضی کے اچانک تبادلے پر سخت ردعمل آگیا Reviewed by Khushab News on 8:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.