قطری شہزادوں نے ہمیں بے وقوف بنایا، اہلیان تھل


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)،قطری شہزادوں کے نورپورتھل میں فلاحی منصوبے اعلانات تک محدودڈی پی ایس کی نئی عمارت فلٹریشن پلانٹ اور ہسپتال کے اعلان پر سال بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاایک تعمیرشدہ پلانٹ فعال ہونے کا منتظر،نورپورتھل میں شکار کیلئے آنیوالے قطری شہزادوں کی جانب سے گزشتہ سال اعلان کردہ عوامی فلاح کے منصوبے وعدوں کی نذرہو گئے ۔سال بعد بھی کسی بھی منصوبہ کی بنیاد تک نہ رکھی جا سکی ۔قطری شہزادہ عبد الحادی مانا الحجری کی جانب سے تحصیل کے عوام کیلئے 28 فلٹریشن پلانٹس،ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی عمارت اور جدید ترین ہسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہوسکا۔تحصیل میں صرف ایک فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا جو آج تک چالو نہ ہو سکا۔ شکار کیلئے آنے والے شہزادوں نے تھل کے کسانوں کی کروڑوں کی فصل چنا تباہ کی تھی اور بدلے میں منصوبوں پر عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے چلے گئے تھے ۔
;
قطری شہزادوں نے ہمیں بے وقوف بنایا، اہلیان تھل قطری شہزادوں نے ہمیں بے وقوف بنایا، اہلیان تھل Reviewed by Khushab News on 7:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.