پیاری مائینز میں کیا ہوا، پولیس نے تصاویر سمیت تفصیلات جاری کردی



خوشاب پولیس کی کاروائی 

علاقہ تھانہ نوشہرہ کے موضع کلیال میں واقع پیاری مائن پر پولیس کا ریڈ ۔

بدنام زمانہ منشیات فروش ظہور اسلام سمیت03ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ کے علاقہ نقدی بھی برآمد 
وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسد اللہ خان ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ نے ایک ٹیم ترتیب دے کر کاروائی کی جس میں اسد اللہ خان ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ ،عظمت عباس ایس ایچ او نوشہرہ ،خالد محمود گوندل ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ معہ ملازمان نے وادی سون علاقہ تھانہ نوشہرہ میں واقع پیاری مائن پر ریڈ کر کے بد نام زمانہ منشیات فروش ظہور اسلام ولد جنت خان قوم پٹھان سکنہ شنواگڈی خیل تحصیل تخت نصرتئی ضلع کرک اور اس کے 02ساتھی (۱)محمد حفیظ ولد محمد شریف قوم اعوان سکنہ بیاکھ علاقہ تھانہ نوشہرہ (۲)شاہین اللہ ولد محمد عظیم ملک قوم علی خیل پٹھان سکنہ علی خیل علاقہ تھانہ شاہ سلیم ضلع کرک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 12کلو گرام چرس ، 03عد دپسٹل نائن ایم ایم اور ایک عددرائفل سیون ایم ایم برآمد کر لی۔دورا ن ریڈ پولیس پارٹی پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے خوشاب پولیس کے دو جوان زخمی جب کہ ایک منشیات فروش بھی زخمی ہو ا


Chitral crash video by khushabnews

khushabnews
;
پیاری مائینز میں کیا ہوا، پولیس نے تصاویر سمیت تفصیلات جاری کردی پیاری مائینز میں کیا ہوا، پولیس نے تصاویر سمیت تفصیلات جاری کردی Reviewed by Khushab News on 8:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.