ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سنبل نے کیسا بیان دیا؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرمین ضلع کونسل انتخابات میں دھاندلی کیس ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید خان سنبل نے بنچ کے روبرو کیا بیان دیا؟ریٹرننگ آفیسر عبدالحمیدخان سنبل نے بنچ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے کو جب یہ ہوا اسی وقت حل (settle) ہو جانا چاہیے تھا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے الیکشن کو کالعدم قرار یئے جانے والا فیصلہ امیر حیدر سنگھا کی دائر کردہ پٹیشن کی سماعت پر دیا گیا ۔ ایک قومی معتبر انگریزی اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق اس کیس کی سما عت ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا خان چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں عبدالغفار سومرو (سندھ) ریٹائرڈ جسٹس الطاف ابراہیم قریشی (پنجاب) اور جسٹس شکیل احمد بلوچ (بلوچستان) ریٹائرڈپر مشتمل چار رکنی الیکشن کمیشن بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران ریٹرننگ آفیسر عبدالحمیدخان سنبل نے بنچ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے کو جب یہ ہوا اسی وقت حل (settle) ہو جانا چاہیے تھا کیونکہ ایک ووٹ پر ہی اعتراض ہو ا تھا اور متذکرہ ووٹر(ممبر ضلع کونسل)کا کہنا تھا کہ وہ بیلٹ پیپرکو ہوا میں لہراکر لگی مہر کی روشی سکھا رہا ہے۔اس لیے میرے خیال میں اس پر مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے انتخابی عمل پر امن ہونے کسی بدمزگی کے بغیر مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔۔یاد رہے کہ الیکش کمیشن آف پاکستان نے بدھ28دسمبر کو الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا الیکشن کالعدم قرار دیدیا،چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کی نشست پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈسڑکٹ آفیسر کوارڈینیشن عبدالحمید خان سنبل نے ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات میں بطور ریٹرننگ آفیسر فرائض سرانجام دیئے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سنبل نے کیسا بیان دیا؟ ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سنبل نے کیسا بیان دیا؟ Reviewed by Khushab News on 1:38:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.