خوشاب :پی ٹی آئی کو زیرو پر آوٹ کرانے والوں کو ٹیم سے نکالنے پر عملدرآمد شروع


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین وائیس چیئرمین کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے ایسے ممبران او ر رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان جنہوں نے مسلم لیگ ن یا کسی اور کو ووٹ دیئے ۔ اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے اس پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کردیا اور فیصل آباد میں پی ٹی آئی کئی اہم رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی ایسی ہی صورتحال سے دو چار ہے جس کے 14ممبران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے 22کونسلروں نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی۔اس ضمن میں پارٹی قیادت نے گزشتہ روز ہنگامی طور پر ضلعی صدر محترمہ جویریہ ظفر آہیر کو اسلام آباد طلب کیا اور ان سے مکمل 



Ammeer haider sangha protest against rigging... by khushabnews

تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنماؤں شجاع خان بلوچ اور یونین کونسل ہموکہ کے چیئرمین ،لک احسان اللہ ٹوانہ سمیت پی ٹی آئی کے چودہ ممبران ضلع کونسل اوربائیس میونسپل کونسلروں کوشوکازنوٹس جاری کرنیکی ہدایت کی ۔پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کے متذکرہ ر اہنماؤں اور ممبران کو بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں شوکاز نوٹس دئیے جارہے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے چودہ ممبران ضلع کونسل میں دس ممبران نے احسان ٹوانہ اور سردار علی حسین بلوچ کی قیادت میں ضلع کونسل چیئرپرسن کی امیدوار سمیرا ملک جبکہ تین اراکین نے دوسرے امیدوار امیر حیدر سنگھا کو ووٹ دیے تھے جبکہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سرگرم کارکن و یو سی چیئرمین اکرم خان نیازی نے اپنے طور پر معاملات طے کرکے سمیرا ملک کو ووٹ دیا تھا۔
khushabnews
خوشاب :پی ٹی آئی کو زیرو پر آوٹ کرانے والوں کو ٹیم سے نکالنے پر عملدرآمد شروع خوشاب :پی ٹی آئی کو زیرو پر آوٹ کرانے والوں کو ٹیم سے نکالنے پر عملدرآمد شروع Reviewed by Khushab News on 3:30:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.