جسمانی و ذہنی تشد اور عورتوں کے حقوق


خوشاب نیوزڈاٹ کام)صنفی تشدد کے خلاف فعالیت کے 16دن بین الاقوامی طور پر منانے جانے کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد محکمہ سوشل ویلفیر  کے تعاون سے دارالامان خوشاب میں کیا گیا ۔جس میں اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب میں ڈی ایم او نادیہ شفیق ،ڈی او لٹریسی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،ڈی او سوشل ویلفیر نبیلہ ملک ،ڈی ایس پی نگہت ،ڈی ڈی او سوشل ویلفیر صائمہ سلیم ،سپرنٹنڈنٹ شیلٹر ہوم آمنہ ،مینجر صنعت زار ثمینہ راجہ ،ثمینہ سجاد ،آواز فورم سے میڈم فیروزہ اور دیگر خواتین نے شرکت کی ۔دارالامان کی بچیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جن میں کوکنگ ،مہندی لگانے کے مقابلے شامل ہیں ۔اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز اور نادیہ شفیق نے جیتنے والی بچیوں میں انعا مات تقسیم کیئے ۔بچیوں نے خوبصورت دعا،اور مختلف ٹیبلو پیش کئے۔ائے سی عاصمہ اعجاز چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب شیلٹر ہوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی اور قانونی طور پر اپنی طرف سے بچیوں کی بھر پور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ثمینہ راجا اور میڈم فیروزہ نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کافی حد تک عورتوں پر جسمانی تشدد میں کمی آئی ہے بس کسی حد تک اب ذھنی تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات ابھی باقی ہیں۔ یوناےئٹڈ نیشن کا یہ سلوگن ہے گھر پرامن ،دنیا پرامن ۔آواز فورم محکمہ سوشل ویلفیر مل جل کر ایسی کاوشیں کر رہے ہیں جن سے خواتین کو ان کے حقوق دلانے اور معاشرئے میں امن پیدا کیا جائے گا اس سلسلے میں آواز فورم نے 16دن آگاہی پروگرام مرتب کئے۔
;
جسمانی و ذہنی تشد اور عورتوں کے حقوق جسمانی و ذہنی تشد اور عورتوں کے حقوق Reviewed by Khushab News on 7:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.