وادی سون کی خبریں 3 دسمبر


 نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ سوشل ویلفیئر اور آواز فورم جوابدہی پروگرام کے زیر اہتمام تحصیل اہسپتال نوشہرہ میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے واک ہوئی شرکا واک سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سوشل آفیسر نجمہ النساء نے کہا کہ معذور افراد کو حکومت معاشرے کا ایک متحرک اور فعال شہری بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ہمیں بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے واک میں مختلف فلاحی تنظیموں کے رضا کاروں نے شرکت کی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے یوسی مردوال اور گورنمنٹ ڈگری کالج میں طلباء کو حادثات اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے فوری طور پر انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی ٹرینگ دی تاکہ ریسکیو کے پہنچنے سے قبل شہری زخمیوں کو سنھبال سکیں ریسکیو سیفٹی انسٹرکٹر کے ملک وقار احمد،زین العابدین نے بتایا کہ ہمارا محکمہ ریسکیو کے حوالے سے وادی سون کے تمام قصبات اور سکولوں میں شہریوں ،طلباء کو ٹرینگ دے گا انہوں نے کہا کہ وادی سون کے مرکزی مقام نوشہرہ میں ریسکیو 1122کی عمارت اگلے سال مئی تک مکمل ہوجائے 


وادی سون کی خبریں 3 دسمبر وادی سون کی خبریں  3 دسمبر Reviewed by Khushab News on 7:55:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.