ہفتہ 24 دسمبر 2016 وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ


عدم توجہی کے باعث اوچھالی جھیل کا حسن ماند
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کی بین الاقوامی شہرت کی حامل جھیل اوچھالی جو کہ خوبصورتی کے اعتبار سے پاکستان کی چند جھیلوں میں شامل ہے لیکن ضلعی حکومت اور محکمہ ٹورازم پنجاب کی عدم توجہی کے سبب مسائلستان بن چکی ہے اوچھالی جھیل پر سیاحوں کے نہ آنے سے ویرانی چھا گئی ہے جھیل کے درمیان سے گزرنے والی سڑک مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکی ہے پنجاب بھر سے آنے والے سیاح سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں جھیل کے اردگرد سیاحوں کے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے سماجی کارکنوں میاں تنویر الحسن نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب اور سیکرٹری ٹورازم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ جھیل اوچھالی کی خوبصورتی کو مزید ماند اور تباہی بربادی سے بچانے کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے واضع ہوکہ میاں حمزہ شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ وادی سون کے دوران جھیل اوچھالی کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا تھا دوسال گزرنے کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔



نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں ٹی ایم اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے پیدل گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے میلاد چوک،تکبیر چوک مین بازار کے دوکانداروں نے دوکان کی سامنے والی جگہ ریڑھی والوں کو کرایہ پر دی ہوئی ہیں جس سے راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا ہے باالخصوص شام کے اوقات میں وہاں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی مین شارع خوشاب راولپنڈی اوچھالی روڈ ہونے سے گاڑیوں کا ہروقت رش رہتا ہے لاری اڈہ ہونے کے باوجودکو چیں چوک کے درمیان کھڑی کر دی جاتی ہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں ملک فاروق ،ملک میاں خان ملک نواب نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔ 



وادی سون کے چار لاکھ مکین بنیادی سہولیات سے محروم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوفی شیر محمد المعروف سلفی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث چار لاکھ سے زائد آبادی کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن میں سرکاری اہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ،پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونا ،پورے علاقے کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ انتخابات سے ممبران اسمبلی مسلسل تین تین بار کامیاب ہوئے کیونکہ علاقہ وادی سون مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مگر ہماری بدقسمتی کہ ارکان اسمبلی نے ہمارے مسائل پر توجہ نہ دے کر ہمیں مایوس کیاانہوں نے حکام بالا سے علاقہ کے مسائل کو حل کرانے کا مطالبہ کیا۔

محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




;
ہفتہ 24 دسمبر 2016 وادی سون کی خبریں ہفتہ 24 دسمبر 2016 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.