سوموار 26 دسمبر 2106 وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اروان کی رپورٹ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ رات دو بجے نواحی قصبہ پیل کے قریب بوہڑ والاہوٹل خوشاب تلہ گنگ روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دوکانداروں ممتاز،عالمشیر کو رسیوں سے باندھ کر دس لاکھ سے زائدکی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکووں نے اپنے آپ کو پولیس سی آئی ڈی کا کہہ کر کمرے کے اندر سوئے ہوئے افراد کو جگایا کہ ہم نے تلاشی لینی ہے تھانہ کٹھہ پولیس صبح پہنچی تو اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے گشت نظام کو فعال بنایا جائے واضع ہوکہ یہاں پر عرصہ دراز سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں جس سے علاقہ کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ناجائز منافع خوروں کی لوٹ مار سے اشیائے روزمرہ کی خودساختہ قیمتوں سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جس سے صارفین کوشدید پریشانی کا سامنا ہے تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ذخیرہ اندوزوں نے سرکاری نرخ ناموں کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے ہر دوکاندار نے من مانے ریٹ مقرر کرکے لوٹ مار کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفتروں تک محدود ہیں بازار میں جاکر سرکاری نرخ ناموں کو کبھی چیک کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی شہریوں ملک خالد اقبال ،ملک خدابخش نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے اورمہنگے داموں اشیائے روزمرہ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




سوموار 26 دسمبر 2106 وادی سون کی خبریں سوموار 26 دسمبر 2106 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 5:59:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.