جمعہ 30 دسمبر 2016 وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)) محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی عدم توجہی لاپرواہی غفلت یا پھر ملی بھگت کے باعث موضع کھبیکی کی رکھ کدھر کے سرکاری جنگلات سے پھلا،کہو اور دیگرقیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہر ے بھرے پہاڑ ٹنڈ ہونے لگے ہیں اور ماحول پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں علاقہ کے مکینوں ملک پرویز ،ملک فیاض،ملک غلام محمد ،ملک ممتاز ،رفیق میکن نے بتایا کہ یہاں سے لکڑی کو کاٹ کر گدھوں اونٹوں پر لاد کر قریبی ضلع چکوال کے موضع تھوہا کے ٹالوں تک پہنچاکر ٹرکوں میں لوڈ کرکے دیگر اضلاع میں بھٹوں کے استعمال میں لانے کیلئے مہنگے داموں فروخت کردی جاتی ہے انہوں نے محکمہ کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ قیمتی درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے اور محکمہ کے گارڈوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی دینے کا حکم صادر کیا جائے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام))ضلع خوشاب کے سینئر صحافی چوہدری نعیم سدھو،چوہدری سعید سدھو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر وادی سون پریس کلب کے اراکین سجاد حسین ساجد میاں تنویر الحسن ملک نواب ملک رضوان ملک ذیشان ملک فرحان ملک زاہد فاروق اعوان اور دیگر نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی اداروں کی عمارات پر جو محکمے کام کررہے تھے چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر ان کو بلدیہ کی پلڈنگ خالی کرنے کے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں میونسپل کمیٹی کی بلڈنگ میں نادرہ کا آفس تھا جس کو خالی کرانے کیلئے ڈی سی خوشاب نے نوٹس جاری کردیا ہے جس سے نادرہ آفس میں شناختی کارڈ بنوانے والوں میں بے چینی پھیل گئی ہے نو منتخب چیئرمین ملک حاکم خان نے کہا کہ ہم نادرہ والوں کو ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اجلاس کیلئے بھی جگہ کم ہے جبکہ نادرہ والو کو اعلی حکام کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی کے اخلاق احمد نے کہا کہ نادرہ کا دفتر خالی کرانا زیادتی ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں






;
جمعہ 30 دسمبر 2016 وادی سون کی خبریں جمعہ 30 دسمبر 2016 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.