وادی سون کی خبریں 5 دسمبر


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

نوشہرہ فلتھ ڈپو بن گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹی ایم اے کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث مرکزی شہر نوشہرہ گندگی کے ڈھیر بن گیا محلہ جڑوال ،لطیفال،سدال اور مین بازار سمیت تمام علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بازار کی بند نالیاں گندہ بدبو دار پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے سماجی کارکنوں ملک زاہد اعوان ،ملک نواب خان نے ٹی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھوانے کا بندوبست کیا جائے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہری مذید بیماریوں کا شکار نہ ہوں۔

خشک سالی ، فصلیں تباہ، کسان پریشان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)طویل خشک سالی کے باعث وادی سون میں کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں جس سے چھوٹے کاشتکاروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے صادق میر شیخ ندیم نے کہا کہ حالیہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں خاصی کمی ہوئی کسان کاشتکار طبقہ پریشان حال ہے حکومت باران علاقوں کے کاشتکاروں پر خصوصی توجہ دے اورمحکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑی گندم کو بیرون ملک برآمد نہ کیا جائے کیونکہ اس دفعہ اگر بارشیں توقع سے کم ہوئیں تو گندم کی فصل نہ ہونے کے برابر ہوگی ۔

ٹریفک پولیس کی غفلت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کے باعث تکبیر چوک ،میلاد چوک پر روڈ بلاک ہونے سے سکول کے بچے بچیوں اور باالخصوص مریضوں کو شدید دشواری اور مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ چوکوں پر چنگ چی رکشہ ،ٹیکسی کاروں اور کوچوں نے غیر قانونی اڈے بنائے ہوئے ہیں ان کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ یہ لوگ ماہانہ دیتے ہیں سکول ٹائم روڈ بند ہونے سے طلبا طالبات کو پیدل چل کر سکول پہنچنا پڑتا ہے اور مریضوں کو سرکاری اہسپتال کی بجائے پرائیویٹ کلینکس کا رخ کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ نیو لاری اڈہ کو فعال بنایا جائے اور تمام گاڑیوں کو اڈہ میں کھڑا ہونے کا پابند بنایا جائے تاکہ سفری مشکلات میں کمی آسکے۔
وادی سون کی خبریں 5 دسمبر وادی سون کی خبریں 5 دسمبر Reviewed by Khushab News on 8:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.