وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

بیوہ خواتین میں سلائی مشینیوں کی تقسیم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جامعہ اسلامیہ سوڈھی (جیوالی) فلاحی ادارہ کی جانب سے وادی سون کے نواحی قصبات کورڈھی ،چٹہ اور اوچھالی میں پندرہ نادار مستحق بیوہ خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئیں منتظم اعلی قاری محمد زبیر نے کہا کہ ہمارا ادارہ علاقہ میں مستحق مردو خواتین میں بلاتفریق اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے تاکہ غریب نادار افراد اپنے پاؤں پہ کھڑے ہوکر عزت کی روٹی کما سکیں انہوں نے آواز فورم جوابدہی پروگرام کے کاوشوں کو سراہا اس موقع پر شاہ نواز ،عبدالحمید بھی موجود تھے ۔

نوشہرہ کے عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں واٹر سپلائی کے پائپ پھٹے بوسیدہ پائپوں سے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں شہری عرصہ دراز سے صاف پانی کا مطالبہ کررہے ہیں دوسری طرف وزیر اعلی صوبہ میں صاف پانی مہیا کرنے کیلئے جگہ جگہ فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں مگر ابھی تک ہمارا علاقہ محروم ہے مضر صحت پانی پینے سے شہری ہپاٹائٹس جیسی موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں سماجی کارکنوں زاہد اعوان ذیشان ملک فرحان ملک نواب خان نے ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ شہر کو گرانٹ دیکر بوسیدہ ناکارہ پائپوں کو اکھاڑ کر نئے پائپ نصب کئے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی پینے کیلئے مل سکے۔

نیو ٹی وی پر پابندی کی مذمت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیو ٹی وی چینل پر پابندی عائد کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے ان خیالات کا اظہار وادی سون پریس کلب کے صدر سجاد حسین ساجد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پیمرا کے بلاجواز سات دن کی پابندی اور لائنس معطل کرنے کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ کہ حق سچ کی آواز بلند کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انشااللہ جیت ہوگی اس موقع پر ملک اشرف کھلان،ملک رضوان ،ملک زاہد فاروق اعوان میاں تنویر الحسن نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور نیو ٹی وی چینل کی انتظامیہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.