وادی سون کی خبریں 17 دسمبر


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو زخمی کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )رشتہ کے تنازع پرموضع مردوال میں بیٹے تنویر نے دوست معروف بلو سے باپ محمد عزیز پر فائرنگ کرادی تفصیل کے مطابق باپ بیٹے کا رشتہ جہاں کرانا چاہتا تھا بیٹا ناخوش تھا اسی رنجش کی بنا پر بیٹے تنویر نے باپ کو پکڑ کر اپنے دوست معروف بلو سے پسٹل سے فائرنگ کرادی جس کے نتیجہ میں عزیز کادائیں بازؤ زخمی ہوگیا مضروب کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چودہ سالہ دشمنی کا خوشگوار انجام 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام علاقہ بھر کی دینی وسماجی سیاسی شخصیت کی کاوشیں رنگ لے آئیں چودہ سالہ تین افراد کے قتل کی دشمنی صلح میں بدل گئی تفصیل کے مطابق موضع انگہ کی ڈہوک بھناکہ میں چودہ سال قبل راستہ کے تنازع پر چار افراد کو زخمی اورتین افراد کو قتل کردیا گیا تھا اس مقدمہ میں ایک ملزم میاں محمد جیل میں فوت ہوگیا تھا دوسرے محمد یوسف کو ہائی کورٹ نے بری کیاتھا اب دو سگے بھائی محمد شیر اور محمد زبیر شاہپور جیل میں سزا کاٹ رہے تھے گزشتہ روز ڈہوک بھناکہ کی مسجد میں صلح کی تقریبہوئی جس میں پیر اصغر علی شاہ گنجیال شریف یو سی چیئرمین قاضی عزیز الرحمن سابق ناظم محمود الحسن نمبردار علی اکبر سمیت علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی مقدمہ کی پیروی کرنے والے محمد عزیز محمد صفدر محمد اقبال نے اللہ تعالی کی خوشنودگی رضا پر غیر مشروط طور پر معاف کردیا تاکہ آئندہ نسلیں اس دشمنی کی بھینٹ نہ چڑھیں واضع ہو کہ علاقہ کی سیاسی سماجی اور دینی شخصیات عرصہ دراز سے صلح کیلئے کوشاں تھے جن میں غلام میراں مرحوم بھی شامل تھے۔
وادی سون کی خبریں 17 دسمبر وادی سون کی خبریں 17 دسمبر Reviewed by Khushab News on 6:01:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.