حلف اٹھا لیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب‘ میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنیوالے کونسلران نے حلف اٹھا لیا‘ حلف برداری کی بڑی تقریب دفتر ضلع کونسل جوہرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن عبدالحمید سنبل نے ضلع کونسل خوشاب کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنیوالے مرد و خواتین اراکین ضلع کونسل سے حلف لیا۔ میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنیوالے کونسلران کی حلف برداری کی تقاریب متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے کامیاب کونسلران کی تقاریب حلف برداری متعلقہ یونین کونسلوں میں منعقد ہوئی اور اُن کے متعلقہ ریٹرننگ افسران نے اُن سے حلف لئے

نوشہرہ سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کے مطابق وادی سون کی ایک میونسپل کمیٹی اور چھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر کامیاب لیڈی ،یوتھ اور ورکرز کونسلوں نے حلف اٹھا لیا میونسپل کمیٹی کے چھ ممبر کونسلوں سے ریٹرنگ آفیسر نصیر احمد کربلائی نے حلف لیا یونین کونسلزاوچھالی،انگہ صدیق آباد ،مردوال،کھبکی اور کھوڑہ کے چوبیس ممبران سے ریٹرنگ آفیسر عطا اللہ شاہ نے حلف لیا بعد ازاں حلف اٹھانے والے ممبران نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے مکینوں کے بنیادی مسائل حل کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


حلف اٹھا لیا حلف اٹھا لیا Reviewed by Khushab News on 7:30:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.