آصف بھا سب پر بازی لے گئے ،بہت بڑا اعلان کردیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب میں بہتر تعلیمی سہو لیات کی فراہمی مشن ہے  آصف بھا آئندہ سال سرگو دھا یو نیورسٹی کا سب کیمپس کام شروع کردیگا ۔ صوبائی وزیر آثار قدیمہ
صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع خوشاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ضلع میں معیاری تعلیمی سہو لیات کی فراہمی میرا مشن ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے بھی کچھ گزارشات کی ہیں اور حوصلہ افزا جواب بھی ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ضلع خوشاب میں سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کیساتھ ساتھ علاقہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کیڈٹ کالج کے قیام کی بھی منظوری حاصل کی جائیگی ۔ ملک آصف بھا نے مزید کہا کہ وادی سون کو ٹورازم پراجیکٹ کے تحت بہترین سیاحتی مرکز بنانے کیساتھ ساتھ خوشاب اور جوہرآباد کے مکینوں کو تفریح کی سہولت مہیا کرنے کیلئے سفاری پارک کا میگا پراجیکٹ بھی زیر تکمیل ہے جس کے بعد ان دونوں شہروں کے مکینوں کو مقامی سطح پر معیاری تفریح کے مواقع میسر ہونگے ۔وہ گزشتہ روز بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں






آصف بھا سب پر بازی لے گئے ،بہت بڑا اعلان کردیا آصف بھا سب پر بازی لے گئے ،بہت بڑا اعلان کردیا Reviewed by Khushab News on 9:43:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.