ضلع کونسل کا تاج،35 کا دعویُ ! سیاسی تجارت کا الزام ،سمیرا ملک کو دھچکہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل کے 35ممبران کی حمایت حاصل ہے ، سمیرا ملک ،سیاسی تاجروں کو22دسمبرکو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو ایک اخبارشائع ہونیوالی خبر کے مطابق میں ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کی اُمیدوار سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے ممبران ضلع کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے اراکین غیور146 باضمیر اور اصول پسند ہیں جو ہزاروں ووٹ حاصل کر کے ضلعی ایوان میں پہنچے اُنھیں دولت کی چمک دکھا کر خریدنے کی سوچ رکھنے والے سیاسی تاجروں کو22دسمبرکو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رُکن ملک عزیر خان بھی موجود تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے 65میں سے 35ممبران کی حمایت حاصل ہے اور مزید کئی ارکانِ ضلع کونسل بہت جلد اُن کے گروپ کی حمایت کا اعلان کریں گےجبکہ جمعہ سولہ دسمبر کو انکی رہائش گاہ پر ممبران ضلع کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں سمیرا ملک سمیت 26 ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی اسطرح سمیرا ملک اپنی برتری کے دعووں اور تیس سے زائد ممبران کی حمائت کا دعویٰ ثابت کرنے میں تاحال ناکام نظر آتی ہیں اور انکے عشائیہ میں 27 سے بھی کم ممبران کی شرکت سے انکے دعووں کو شدید دھچکا قرار دیا جاسکتا ہے
ضلع کونسل کا تاج،35 کا دعویُ ! سیاسی تجارت کا الزام ،سمیرا ملک کو دھچکہ ضلع کونسل کا تاج،35 کا دعویُ !  سیاسی تجارت کا الزام ،سمیرا ملک کو دھچکہ Reviewed by Khushab News on 10:00:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.