سب امیدوں پر پانی پھر گیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے بلدیاتی اداروں کی سربراہی کیلئے اُمیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بلدیاتی معرکہ آرائی کے دوران سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی کیلئے ہوگا۔ جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی دو پینل ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ ضلعی ایوان میں ووٹروں کی کل تعدا د65ہے جن میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کو 51اور پاکستان تحریک انصاف کو 14 ممبران کی حمایت حاصل ہے مسلم لیگ ن کے ایک پینل میں چیئرمین شپ کیلئے محترمہ سمیرا ملک اور وائس چیئرمین کیلئے مارکیٹ کمیٹی جوہرآباد کے سابق چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ انتخابی میدان میں ہیں اس پینل کو صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا  مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی سپورٹ کر رہے ہیں ان کی جانب سے اس پینل کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ اُنھیں 34سے زائد ارکانِ ضلع کونسل کی حمایت حاصل ہے۔ چیئرمین شپ کیلئے امیر حیدر سنگھا اور وائس 

امیدوار برائے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک بمبول میں ظہرانے سے خطاب کررہی ہیں

چیئرمین کیلئے حاجی محمد امیر کلاسی پر مشتمل انتخابی میدان میں اُترنے والا مسلم لیگ ن کے دوسرے پینل کو قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان اور پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک جاوید اقبال اعوان ملک کرم الٰہی بندیال اور ملک محمد وارث کلو کی حمایت حاصل ہے اور اس گروپ کے اکابرین اپنے پینل کی کامیابی کیلئے انتہائی زور شور سے سرگرم عمل ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اُن کے پینل کو تیس ارکانِ ضلع کونسل کی حمایت حاصل ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی معرکہ آرائی میں حصہ لینے والے ملک محمد صفدر اعوان اور رحمت خاتون پر مشتمل پینل کی کامیابی کیلئے قومی اسمبلی کے سابق ارکان ملک عمر اسلم اعوان سردار شجاع خان بلوچ اور سابق ضلع ناظم ملک احسان اﷲ ٹوانہ اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں اور اُن کا دعویٰ ہے کہ اُنھوں نے ضلعی ایوان میں مسلم لیگ ن کے ووٹروں میں نقب لگا لی ہے اور وہ انشاء اﷲ 14سے زائد ووٹ حاصل کریں گے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ضلع کونسل کی سربراہی کیلئے ہونیوالی اس معرکہ آرائی میں اصل مقابلہ محترمہ سمیرا 

بمبول:سمیرا ملک کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خدابخش ٹوانہ کے قریبی ساتھی صالح گنجیال بھی موجود

ملک اور امیر حیدر سنگھا کے پینلوں کے مابین ہی ہوگا اس لئے یہ بلدیاتی حلقہ ضلع بھر کے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور دونوں پینلوں کی جانب سے ایک ایک ووٹ کے حصول کیلئے جنگ جاری ہے رات گئے تک انتخابی مہم چلائی جاتی ہے اور دونوں پینلوں نے اپنے سیاسی ڈیروں کو آباد کر رکھا ہے۔ دریں اثنا کلو گروپ کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ممبر ضلع کونسل صابرہ بیگم کے شوہر راجہ محمد دین نے   آج 17 دسمبر کواپنے آبائی گھر بمبول تھل میں سمیرا ملک کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا اور اپنی اہلیہ صابرہ بیگم کی جانب سے کلو گروپ کو چھوڑ کر چیئرمین ضلع کونسل کی امیدوار سمیرا ملک کی حمائت کا اعلان کیا۔ ظہرانہ میں سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ دوسری طرف صابرہ بیگم کی جانب سے کلو گروپ کو چھوڑکر سمیرا ملک گروپ میں شمولیت بارے سیاسی و عوامی حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
سب امیدوں پر پانی پھر گیا سب امیدوں پر پانی پھر گیا Reviewed by Khushab News on 8:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.