سمیرا ملک کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نامعلوم چور یوٹیلٹی سٹور کی عقبی دیوار اورچھت پھاڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور موضع پدھراڑ کی دیواریں اور چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی خوردنی اشیاء روزمرہ لے گئے انچارج یوٹیلٹی سٹور آصف شیراز نے بتایا کہ اشیاء کا تخمینہ لگاکر پولیس کاروائی کی درخواست کریں گے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممبر ضلع کونسل حادیہ سجاد نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک ضلعی عوام کی ہمدرد ہیں کیونکہ انہوں نے غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے زندگی وقف کر رکھی ہے انہوں نے غریب عوام کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ان کی صلاحیتوں کی بدولت ان کے حلقے سے کسی سیاسی جماعت کو کبھی کامیابی نہیں ملی ان کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور اب ان کے بیٹے ایم این اے ملک عزیر خان بھی علاقے میں ٹورازم کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر کام کرا رہے ہیں ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موسم سرما کے آغاز پر اور اب سردی کی شدت کے اضافے کے بعد مہمان آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ بڑھ رہا ہے جن میں کونج ،مرغابی جوکہ سائبرین سے اڑان بھر کے چند ماہ قیام کرنے بعد مختلف علاقوں کی جانب چلی جاتی ہیں ان مہمان آبی پرندوں کی حفاظت محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے سپرد ہے مگر ہر سال بے رحم شکاری رات کے اوقات میں ان کا شکار کرتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کے نمائندوں ملک اللہ بخش ملک میاں محمد ملک اشرف کھلان نے مطالبہ کیا ہے کہ آبی پرندوں کو تحفظ دیا جائے اور ان کا شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
سمیرا ملک کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے سمیرا ملک کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے Reviewed by Khushab News on 4:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.