اساتذہ پھر سڑکوں پر


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے اساتذہ کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت یو پی سی کے کنوینئر ملک امتیاز اعوان اور پی اے کے صدر سلیم اﷲ اعوان اور تنظیم اساتذہ کے سیکرٹری ملک احمد خان نے کی۔ مظاہرین میں ملک وارث کلو‘ بشارت سعید اعوان ‘ چوہدری محمد اسلم اور ساجد علوی بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے حکومت کی اساتذہ دشمن پالیسیوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کے اساتذہ کیساتھ ناروا رویہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ کے سیکرٹری ملک احمد خان اور یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل کے کنوینئر ملک امتیاز اعوان نے کہا کہ حکومت نونہالانِ قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ و معلمات کیساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ ابھی تک اُنھیں نہ ہی تو ان سروس پروموشن دی گئی اور نہ ہی اُن کے دیگر مسائل حل کئے گئے۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور اساتذہ و معلمات کے مسائل حل کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔

khushabnews
;
اساتذہ پھر سڑکوں پر اساتذہ پھر سڑکوں پر Reviewed by Khushab News on 7:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.