حقوق اِنسانی کے عالمی دن پر واک


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حقوق اِنسانی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ پاپولیشن ویلفیر کے زیر اہتمام مین بازار جوہرآباد میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کالج چوک سے شروع ہوکر سرور شہید لائبریری چوک تک نکالی گئی۔واک کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر نصیر احمد کربلائی نے کی۔واک میں ڈی او سی سوشل ویلفیر نبیلہ ملک ،تحصیل پاپولیشن ویلفیرز ،دیگرافسران و سٹاف،سکولوں کے طالب علم اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شریک تھے ۔نصیر احمد کربلائی نے واک کے اختتام پر کہا کہ واک کا مقصد ہر طبقہ کے لوگوں ،بچوں اور عورتوں کو ان کے حقوق سے آگاہی دیناہے۔ہر انسان کی عزت و تکریم سب کے لیئے برابر ہے ۔لہذا کسی غریب ،امیر،مرد وزن یا کسی بھی فرد کی کو دوسرے پر فوقیت نہ ہے۔ڈی او سوشل ویلفیر نبیلہ ملک اور پاپولیشن ویلفیر آفیسر عقیلہ تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارئے مذہب اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل ہی مساوی حقوق کا تصور پیش کر دیا تھا ۔لہذا کسی عربی کو عجمی پریا کسی عجمی کو عربی پر فوقیت نہیں ہے،سب کے حقوق برابر ہیں ۔انہوں نے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔واک کے آخر میں دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا

Chitral crash video by khushabnews

khushabnews
حقوق اِنسانی کے عالمی دن پر واک حقوق اِنسانی کے عالمی دن پر واک Reviewed by Khushab News on 8:39:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.