وارث کلو،پارٹی قیادت سے ملاقاتوں میں کیا کرنے والے ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے 22دسمبر کو ہونیوالے انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے اور دوبارہ الیکشن کرانے کے حکم سے جہاں سمیرا ملک گروپ کو شدید سیاسی دھچکا پہنچا ہے تو دوسری طرف انکے حریف کلو گروپ کا مورال بہت بلند نظر آرہا ہے ۔ فیصلہ آنے کے بعد وارث کلو نے میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی دیگر قیادت شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملنے کا اعلان کیا تھا ۔وارث کلو کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کو ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ آگاہ کرینگے کہ محترمہ سمیرا ملک کس طرح ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن میں انتشار پیدا کرکے نقصان پہنچارہی ہیں اور پی ٹی آئی ٹوانہ گروپ کے مضبوط کررہی ہیں ۔ وارث کلو کا کہنا ہے کہ سمیرا ملک کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی پہلے ہی مشکوک تھی لیکن اب تو بالکل واضح ہو گیا کہ وہ ٹوانہ برادران کے سیاسی ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وارث کلو پارٹی قیادت سے متوقع ملاقاتوں میں سمیرا ملک کے خلاف جو مواد پیش کرسکتے ہیں اس میں پولنگ والے دن احسان ٹوانہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے دس اراکین و اکابرین کی آمد پر سمیرا ملک کے شوہر اور وفاقی سیکرٹری طاہر سرفراز اعوان ، اور بیٹے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عذیر خان کی جانب سے والہانہ استقبال کی ویڈیوز،تصاویر، اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کے تراشے، اور ووٹ ڈالنے کے بعد پھر کیمپ میں آمد اور بیٹھے رہنا۔ رزلٹ کے بعد سمیرا ملک کی تقریر کی ویڈیو جس میں وہ واضح طور پر کہ رہی ہیں کہ 2018کے عام انتخابات میں وہ ضلع خوشاب کی قومی و صوبائی اسمبلی کی چھ کی چھ نشتوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرینگی اس میں کہیں مسلم لیگ ن کا ذکر نہیں اور انکے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما سردار علی حسین بلوچ کھڑے ہیں اور انہیں مسلم لیگ ن کے صوبائی رکن اسمبلی وارث کلو کیخلاف بھی بولنے کا کہہ رہے ہیں جس کے بعد سمیرا ملک ، وارث کلو کی خلاف سخت الفاظ استعمال کرتی ہیں ۔ اسکے علاوہ ان کے کیمپ میں پی ٹی آئی اور احسان ٹوانہ کے حق میں ہونیوالے نعرہ بازی کی ویڈیووغیرہ شامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکے علاوہ کچھ خفیہ ریکارڈ و دستاویزات بھی وارث کلو پیش کرینگے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کا کلو گروپ کو شائد فوری طور پر تو کوئی فائد نہ ہو پائے لیکن قیادت کے ذہن میں سمیرا ملک کی مسلم لیگ ن سے وفاداری بارے شکوک و شبہات ضرور جنم لے سکتے ہیں جو آنے والے فیصلوں پر نظر انداز ہو سکتے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی( جو اگرچہ اب محترمہ سمیرا ملک کے ساتھ ہیں)ماضی میں قیادت کے سامنے کئی بار یہ شکوہ کرچکے ہیں سمیرا ملک مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کی پارٹی میٹنگز میں نہ تو خود شریک ہوتی ہیں اور نہ ہی اپنے کسی نمائندہ کو بھیجتی ہیں۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں





وارث کلو،پارٹی قیادت سے ملاقاتوں میں کیا کرنے والے ہیں وارث کلو،پارٹی قیادت سے ملاقاتوں میں کیا کرنے والے ہیں Reviewed by Khushab News on 2:56:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.