ن لیگ ضلع خوشاب کے صدر کی موجودگی میں ایسا کیا ہوا؟ سب حامی پریشان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹوانہ ، بلوچ، سمیرا اتحادکی مشترکہ امیدوار محترمہ سمیرا ملک نے اعوان گروپ کے امیدوار ملک امیر حیدر سنگھا کو 32 کے مقابلے میں 33ووٹوں سے شکست دے دی ۔مقامی ہفت روزہ میں شائع ہونیوالی خبر کے مطابق اسطرح امیر حیدر سنگھااپنی مد مقابل سمیرا ملک کے لیے تر نوالہ نہیں بلکہ لوہے کا چنا ثابت ہوئے اور اسطرح سمیرا ملک گروپ کی جانب سے 42ووٹ لینے کے دعوئے محض بے پر کی باتیں ثابت ہوئیں اگر پی ٹی آئی کے احسان اللہ ٹوانہ 10ممبران سے اوپن ووٹ ڈلوانے کی پالیسی نہ اپناتے تو تالی سمیرا ملک کے خلاف بج جاتی۔ احسان ٹوانہ جب سمیرا ملک کے کیمپ میں پہنچے تو انکا پر تپاک استقبال کیا گیا۔انہیں پھولوں سے لاد دیا گیااور ڈھیروں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اگر سمیرا ملک کے حاصل کردہ ووٹوں میں سے پی ٹ آئی کے 11ووٹ نکال دیئے جائیں انکا گروہ محض 22ووٹوں پر کھڑا ہے بلکہ انکے دو ساتھی مزید کم ہوئے ۔ سمیرا ملک کی جیت کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث نیازی کی موجودگی میں پورا کیمپ پی ٹی آئی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور اس موقع پر وہاں موجود مسلم لیگ ن سے وابستہ شخصیات کے چہرے اس وقت مزید لٹک گئے جب سمیرا ملک کی فتح کو احسان ٹوانہ کے نام کردیا گیا۔
نوٹ : اس تجزیہ سے خوشاب نیوز کا کلی یا جزوی طور متفق ہونا ہرگز ضروری نہیں اور متذکرہ بالا خبر میں بیان کیے گئے الفاظ و خیالات ،خوشاب نیوز ڈاٹ کام کی پالیسی کا حصہ نہ ہیں بلکہ اس خبر کو محض قارئین کے لیے اس لیے شائع کیا جارہا ہے کہ دیگر مقامی اخبارات و صحافی حالیہ انتخابات کو کس طرح دیکھ رہے ہیں۔
ن لیگ ضلع خوشاب کے صدر کی موجودگی میں ایسا کیا ہوا؟ سب حامی پریشان ن لیگ ضلع خوشاب کے صدر کی موجودگی میں ایسا کیا ہوا؟ سب حامی پریشان Reviewed by Khushab News on 1:33:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.