زبیرگل کے گھر حملہ آورں کیخلاف کارروائی کی جائے، مہناز عطا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرپرسن انٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائیٹس پاکستان مہناز عطا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کے گھر پر حملہ کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں وہ خوشاب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہی تھیں۔ مہناز عطا نے کہا کہ زبیر گل نے ہمیشہ ہی جمہوریت کی بقا کے لئے کوشش کی اور شاید یہی وجہ ہے کہ انھیں مشکلات سے دوچار کرنے کے لئے اور ڈرانے دھمکانے کے لئے اس طرح کے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے زبیر گل کے گھر کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حالانکہ خواتین اور بچوں پر تشدد تیسری دنیا میں ہونے والے واقعات تھے ، مگر برطانیہ جیسے ملک میں خواتین اور بچوں پر تشددپر انتہائی تشویش ہے ۔انھوں نے حکومت برطانیہ سیاسی رہنما زبیر گل کے گھر پر ہونے والے حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
زبیرگل کے گھر حملہ آورں کیخلاف کارروائی کی جائے، مہناز عطا زبیرگل کے گھر حملہ آورں کیخلاف کارروائی کی جائے، مہناز عطا Reviewed by Khushab News on 6:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.