ڈسٹرکٹ بار،سید اظہر ہمدانی،صدرجبکہ سید مسرت حسین جنرل سیکرٹری متخب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے سالانہ انتخابات میں سید اظہر حسین ہمدانی ایڈووکیٹ صدر‘ شوکت حیات اعوان ایڈووکیٹ نائب صدر‘ سید مسرت حسین شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور رفیع اﷲ کلیرہ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب صدر اظہر حسین ہمدانی اور نائب صدر شوکت حیات اعوان کا تعلق اُتراء گروپ سے ہے جبکہ نو منتخب جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری رفیع اﷲ کلیرہ ماہل گروپ سے وابستہ ہیں۔ پولنگ کے دوران بار کے 604میں سے 465وکلاء نے ووٹ کا حق استعمال کیا نو منتخب صدر سید اظہر حسین ہمدانی نے 249 انکے حریف اُمیدوار ‘ راؤ شہباز خان ایڈووکیٹ نے 212 نو منتخب نائب صدر شوکت حیات اعوان نے 317انکے حریف اُمیدوار رانا حقنواز نے 142‘ نو منتخب جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین شاہ نے 269انکے حریف رانا اعظم نے 193‘ نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری رفیع اﷲ کلیرہ نے 251اور انکے حریف عظمت علی نے 210ووٹ حاصل کئے۔

محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

ڈسٹرکٹ بار،سید اظہر ہمدانی،صدرجبکہ سید مسرت حسین جنرل سیکرٹری متخب ڈسٹرکٹ بار،سید اظہر ہمدانی،صدرجبکہ سید مسرت حسین جنرل سیکرٹری متخب Reviewed by Khushab News on 7:36:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.