المناک حادثہ چودہ افراد زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں چار پولیس اہلکاروں ‘ چار قیدیوں اور ایک خاتون سمیت چودہ افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر کوٹھی نواب کے نزدیک ہوا جہاں سرگودھا سے قیدیوں کو پیشی پر میانوالی جیل لے جانیوالی پولیس وین بندیال ٹرانسپورٹ کمپنی کی کوسٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں پولیس وین کا ڈرائیور کانسٹیبل فلک شیر ولد عالم شیر ساکن میانوالی ‘ کانسٹیبل محمد شاہد ولد محمدیوسف ‘ کانسٹیبل مطیع اﷲ ولد شفاء اﷲ ‘ کانسٹیبل محمد شیر ولد محمد سلیمان‘ قیدی شیر دل ولد گل امیر شہباز خیل میانوالی‘ نعمت اﷲ ولد محمد زمان ساکن چھدرو‘ محمد عرفان ولد نور محمد ساکن تری خیل ضلع میانوالی‘ محمد ممتاز ولد سلطان ساکن چک نمبر41شمالی سرگودھا زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے ڈرائیور کانسٹیبل فلک شیر ولد عالم شیر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ میں بندیال ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیور محمد نواز کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جسے
 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائدآباد منتقل کیا گیاہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی پولیس وین نمبری 9798 MI سرگودھا سے میانوالی جا رہی تھی کہ بندیال ٹرانسپورٹ کمپنی کی کوسٹر نمبری 9996 BKIسے ٹکرا گئی۔ دوسرا حادثہ محلہ شلولیانوالہ مٹھہ ٹوانہ میں ہوا جہاں دو نو عمر لڑکے پندرہ سالہ محمد عثمان ولد امیر عبداﷲ اور اس کا کزن 16سالہ ولید ولد نور محمد موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریلوے کراسنگ سیٹلائٹ ٹاؤن خوشاب میں سڑک کی خرابی کے باعث جمپ لگنے سے 35سالہ خاتون اُم کلثوم زوجہ محمد عارف موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئی۔ مظفر گڑھ
 روڈ پر موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے کے تصادم میں 60سالہ محمد رمضان ولد لبو خان زخمی ہوا جبکہ خوشاب روڈ پر بھٹی ہسپتال کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں محمد سجاد ولد محمد صدیق زخمی ہو گیا۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
المناک حادثہ چودہ افراد زخمی المناک حادثہ چودہ افراد زخمی Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.