ٹیوب ویل پر قبضہ ، ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب بہزاد عادل نے موضع تلوکر میں مخیر شخصیات کی جانب سے دیئے جانیوالے عطیہ سے رفع عامہ کیلئے لگائے گئے ٹیوب ویل پر بااثر افراد کے قبضہ اور ٹیوب ویل کا پانی فروخت کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے یہ کاروائی موضع تلوکر کے رہائشی ایک شخص محمد اعجاز جنجوعہ کی جانب سے دی گئی تحریری درخواست کی روشنی مین کی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ممتاز عالم دین سید محمد سبطین شاہ نقوی کی استدعا پر سرائے عالمگیر کی ایک مخیر شخصیت حاتم بن طفیل نے موضع تلوکر کے مکینوں کی سہولت کیلئے نو لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا جس سے زمینی بور کر کے ایک ٹیوب ویل لگایا گیا بد قسمتی سے اس ٹیوب ویل پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا اورہ وہ ٹیوب ویل کا پانی مقامی کسانوں کو پانچ سو روپے فی گھنٹہ کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ گاؤں کے مکینوں کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید دشواریاں حائل ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے درخواست کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو تحقیقات کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
ٹیوب ویل پر قبضہ ، ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی ٹیوب ویل پر قبضہ ، ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی Reviewed by Khushab News on 4:50:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.