نہ تو دو نمبر ہیں اور نہ ہی احسان فراموش

<
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیرا عوان نے نے کہا ہمارا مستقبل (ن) لیگ سے ہی وابسطہ ہے اور ہم اسی جماعت میں رہیں گے ،ہم نے کبھی دو نمبر سیاست نہیں کی پہلے دن سے پارلیمنٹرین گروپ کے ساتھ ہیں آئندہ بھی ساتھ رہیں گے گروپ کے فیصلہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاری فوری طور پر شروع کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 70میں آنے والی اکیس یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام یونین چیرمینوں اور (ن) لیگ کے عہدیداروں کی مشاورت سے کرائے جا رہے ہیں،گزشتہ روز سرکٹ ہاوس میں امیر حیدر سنگھا کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو نے کہا کہ سمیرا ملک کی کامیابی اور حلف کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ سے توثیق کا محتاج ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ توثیق نہیں ملے گی ہم ہائیکورٹ کے فیصلہ تک ضلع کونسل خوشاب کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے اجلاسوں کے بائیکاٹ کے زمرہ میں بھی نہیں آتا کیونکہ ابھی سمیراملک کی چیرمین شپ کی قانونی حیثیت مشکوک ہے اس لیے مشکوک اجلاسوں میں شریک نہ ہونا کوئی جرم نہیں ہے وارث کلو نے کہا کہ ہم اپنی توجہ صرف ایک نقطہ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اوپن ووٹ ڈالنا جرم ہے اور کسی بھی صورت اس کی اجازت نہیں مل سکتی انہوں نے کہا سمیراملک گروپ کا موقف ہے کہ ہمیں برائے راست چیف الیکشن کمیشن کی بجائے ٹربیونل کے پاس جانا چاہیے تھا لیکن ہمارا موقف یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ہم الیکشن ٹربیونل سے پہلے چیف الیکشن کمیشنر کے پاس جا سکتے تھے انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر نے ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کو منسوخ کر دیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلہ کو معطل کرنے کیوجہ سے جو کہ بغیر سماعت یکطرفہ طور پر جاری کیا گیا الیکن کمیشن کو سمیراملک کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑا جو اس عدالت عالیہ کے فیصلہ تک کوئی قانونی بنیاد نہیں رکھتا انہوں نے کہا اگر سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو یہ قانون کی نظر میں یہ سمجھا جائے گا کہ سمیراملک کی کامیابی کا نہ تو کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا اور نہ ہی انہوں نے حلف اٹھایا اور نہ ہی انکے اجلاسوں کی زیر صدارت ہونے والے اجلاسوں کی کوئی قانونی پوزیشن ہے وارث کلو نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ ہمیں داد رسی نہیں دیتی تو ہم اجلاسوں میں شرکت شروع کردیں گے تاہم سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ میں ضرور لڑیں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین گروپ کے اراکین پوری طرح متحد ہیں اور متحد رہیں گے وہ اپنے حامی اراکین کا بھرپور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عشا ئیہ سے سابق چئیرمین ضلع کونسل ملک امیر مختار سنگھا نے   کہا کہ ضلع کونسل کی چیرمین شپ کیلئے عدالتی جنگ اپنی جگہ جاری رہے گی اور ہمارا اگلا مقابلہ سمیراگروپ سے این اے 69میں ہو گا انہوں نے کہا ہمیں عذیر خان ہوتی کی مدد کرنے پر افسوس ہے اور آئندہ یہ غلطی نہیں دوہرائیں گے سابق چیرمین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا پارلیمنٹرین گروپ اس حلقہ میں جسے امیدوار نامزد کرے گا ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ (ن) لیگ اگر ہمارے گروپ کو ٹکٹ نہیں دیتی تو ضلع کونسل خوشاب کی چیرمین شپ کی طرح یہ حلقہ بھی اوپن کر دے انہوں نے کہا ہماری غلطی کی وجہ سے اعوان برادری کا جو گھاٹہ ہو ا ہے وہ پورا کر کے دیکھائیں گے ملک امیر مختار سنگھا اعوان نے کہا کہ این اے 69میں سمیراملک نے جو دودھ کی نہریں بہائی ہیں وہ ہمیں بھی دیکھائیں وہ ایم پی اے جاوید اعوان کی کارکردگی پر اپنے ٹھپے لگا دیتی ہیں لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا ضلع کونسل کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی پیٹھ میں جس طرح سمیراملک نے چھرا گھونپا ہے اور تحریک انصاف کو چور دروازے سے جس طرح وہ اقتدار میں لانے کا جو تیر انہوں نے مارا ہے وہ سب کو نظر آ رہا ہے۔کلو گروپ کے بائیس یوسی چئیرمینوں نے بھی شرکت کی۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

نہ تو دو نمبر ہیں اور نہ ہی احسان فراموش نہ تو دو نمبر ہیں اور نہ ہی احسان فراموش Reviewed by Khushab News on 8:43:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.