ڈسٹرکٹ بار ایسویشن کے الیکشن چودہ جنوری کو ہونگے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے سالانہ انتخابات آج 14 جنوری کو منعقدہونگے‘ ڈسٹرکٹ بار کے بارہ اُمیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی کے بعد چار عہدوں کے اُمیدواروں کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ انتخابات میں ڈسٹرکٹ بار کے 600ارکان اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ صدر کے عہدہ کیلئے اُتراء گروپ کے سید اظہر حسین ہمدانی کا مقابلہ ماہل گروپ کے راؤ شہباز خان سے ‘ نائب صدر کے لئے اُتراء گروپ کے شوکت حیات کا مقابلہ ماہل گروپ کے رانا حق نواز سے‘ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے اُتراء گروپ کے رانا محمد عظیم کا مقابلہ ماہل گروپ کے سید مسرت عباس شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری کی عہدہ کیلئے اُتراء گروپ کے اُمیدوار محمد عظمت علی خان کا مقابلہ ماہل گروپ کے رفیع اﷲ کلیرا سے ہوگا ۔ چاروں نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں۔ کامیابی کا سہرا کن اُمیدواروں کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج جوہرآباد کے وکلاء کریں گے۔ پولنگ صبح 9بجے سے چار بجے سہہ پہر تک ڈسٹرکٹ بار روم میں ہو گی۔ انتخابات کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر راجہ عابد حسین جنجوعہ کریں گے۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
;
ڈسٹرکٹ بار ایسویشن کے الیکشن چودہ جنوری کو ہونگے ڈسٹرکٹ بار ایسویشن کے الیکشن چودہ جنوری کو ہونگے Reviewed by Khushab News on 7:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.