ڈسٹرکٹ بار الیکشن مہم عروج پر


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے صدر ‘ نائب صدر ‘ جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کیلئے بار کے دونوں گروپوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی‘ اُتراء گروپ اور ماہل گروپ کے اکابرین کی جانب سے اپنے اپنے حمایت یافتہ اُمیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران وکلاء کے دروازوں پر دستکیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے علاوہ مجلس عاملہ کے 10اراکین بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اور صرف چار عہدوں کیلئے پولنگ ہو گی۔ صدر کی نشست پر اُتراء گروپ کے سید اظہر عباس ہمدانی اور ماہل گروپ کے راؤ شہباز خان ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں نائب صدر کیلئے اُتراء گروپ کے شوکت حیات اعوان کا مقابلہ ماہل گروپ کے رانا حق نواز سے ہوگا۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر اُتراء گروپ کے رانا محمد عظیم اور ماہل گروپ کے سید مسرت عباس شاہ کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کیلئے اُتراء گروپ کے محمد عظمت علی خان اور ماہل گروپ کے رفیع اﷲ کلیرا ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ بار کے دونوں گروپوں کی جانب سے اپنے اپنے حمایت یافتہ اُمیدواروں کی یقینی کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں تاہم سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ ان چاروں عہدوں پر اُمیدواروں کے مابین کانٹے دار اور دلچسپ مقابلہ ہوگا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
ڈسٹرکٹ بار الیکشن مہم عروج پر ڈسٹرکٹ بار الیکشن مہم عروج پر Reviewed by Khushab News on 8:40:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.