فنڈز ریلیز نہ ہونے پر سرکاری کام ٹھپ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو اختیارات کی منتقلی اور فنڈز کی فراہمی نہ ہونے سے سرکاری امور ٹھپ ہوئے پڑے ہیں جس کی وجہ سے افسران اور ملازمین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ٹھیکیدار بھی سخت پریشان ہیں اور عوام اپنے روز مرہ امور کے سلسلہ میں تشویش میں مبتلا ہیں۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے صدر ملک محمد نذیر اعوان اور انجمن تاجران جوہرآباد کے صدر ذکاء اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ بلا تاخیر بلدیاتی اداروں کو فنڈز اور اختیارات فراہم کریں تاکہ وہ اپنے اپنے بلدیاتی اداروں کی حدود میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ اُنھوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین اختیارات کی تقسیم اور محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں اور لوگ اپنے کاموں کے نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ اُنھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مجسٹریسی نظام کے نفاذ اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد اختیارات اور ذمہ داریوں کا فوری تعین کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
;
فنڈز ریلیز نہ ہونے پر سرکاری کام ٹھپ فنڈز ریلیز نہ ہونے پر سرکاری کام ٹھپ Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.