لیڈی ہیلتھ وزیٹر کیخلاف انکوائری کا حکم


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے وڑچھہ کی ایل ایچ وی کے خلاف رشوت خوری اور سرکاری ادویات فروخت کرنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحصیل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار احمد کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا ہے یہ کاروائی وڑچھہ کے رہائشی ایک شخص محمد رمضان کی جانب سے دی جانیوالی تحریری درخواست کی روشنی میں کی گئی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایل ایچ وی روبینہ نہ صرف سرکاری ادویات فروخت کرتی ہے بلکہ لوگوں سے رشوت بھی وصول کرتی ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
;
لیڈی ہیلتھ وزیٹر کیخلاف انکوائری کا حکم لیڈی ہیلتھ وزیٹر کیخلاف انکوائری کا حکم Reviewed by Khushab News on 8:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.